میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے میرٹھ میں دو لڑکیوں کی دوستی محبت میں بدل گئی اور پھر دونوں نے شادی کر لی۔ جب رشتہ داروں کو اس بات کا علم ہوا تو دونوں لڑکیوں کو مارا پیٹا گیا۔ وہیں پولیس شادی کی جانکاری سے انکار کر رہی ہے۔ Two Girls Married Each Other in meerut
بتایا جا رہا ہے کہ ایک لڑکی میڈیکل تھانہ علاقہ کے شاستری نگر کی رہائشی ہے۔ دوسری لڑکی لالکورتی کی رہنے والی ہے۔ دونوں لڑکیاں ایک کالج سے بی کام کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ ایک سال پہلے دونوں لڑکیاں نوئیڈا میں ملازمت کے سلسلے سے گئی تھیں۔ وہاں دونوں ساتھ رہتی تھیں۔ زشتہ داروں کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیاں زیادہ تر وقت ایک ہی کمرے میں ساتھ رہتی تھیں۔ Two Girls Married Each Other in meerut
یہ بھی پڑھیں:
Lesbian Case in Udaipur Court: لڑکیوں کی دوستی محبت میں بدلی، زندگی بھر ساتھ رہنا چاہتی ہیں
جب رشتہ داروں کو شک ہوا تب لالکورتی میں رہنے والی لڑکی کے رشتہ دار اسے نوئیڈا سے گھر لے آئے۔ جب رشتہ داروں کو معلوم ہوا کہ دونوں سہیلیوں نے شادی کر لی ہے، تب لڑکیوں کے اہل خانہ نے دونوں کی پٹائی بھی کی۔ وہیں اس معاملے پر انسپکٹر سنت سرن سنگھ کا کہنا ہے کہ رشتہ دار دونوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم پولیس فی الحال دونوں کی شادی سے متعلق معلومات سے انکار کر رہی ہے۔ Two Girls Married Each Other in meerut