ETV Bharat / bharat

ڈوڈہ میں ڈی آر سی ایس کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام کا آغاز

ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے ڈسٹرکٹ ریڈ کراس سوسائٹی ڈوڈہ اور محکمہ صحت کے اشتراک سے رضاکاروں کے لئے منعقدہ دو روزہ فرسٹ میڈیکل رسپونڈر کم فرسٹ ایڈ ٹریننگ کورس کا افتتاح کیا۔

ڈوڈہ میں ڈی آر سی ایس کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام کا آغاز
ڈوڈہ میں ڈی آر سی ایس کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام کا آغاز
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 3:59 PM IST

دو روزہ پروگرام کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں کے رضاکاروں کو تعلیم ، آئی سی پی ایس ، محکمہ یوتھ سروسس اینڈ اسپورٹس ، چائلڈ لائن ، ایم ایس کے ڈوڈہ کے علاوہ مختلف محکموں کے سو کے قریب رضاکاروں کو تربیت دی جائے گی۔

اس موقع پر ڈی سی ڈوڈہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربیت کا بنیادی مقصد سڑک حادثات ، صحت کی ہنگامی صورتحال کے دوران ہنگامی ابتدائی طبی خدمات کی فراہمی کے لئے ریڈ کراس کے رضاکاروں اور کمیونٹیز کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

ڈوڈہ میں ڈی آر سی ایس کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام کا آغاز

انہوں نے کہا کہ اس طرح ضلع میں پہلے سے تصدیق شدہ طبی رسپونڈر کا کیڈر تشکیل دیا جائے گا اور رضاکاروں اور عملے کو اپنی مقامی لوگوں کی ضروریات کو حل کرنے کی تربیت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ لوگوں کو ابتدائی طبی امداد اور نفسیاتی مدد فراہم کی جائے گی۔

ڈی سی ڈوڈہ نے مزید بتایا کہ تربیتی کورس کے دوران ریسورس پرسن بنیادی فرسٹ ایڈ ، سیف ہینڈلنگ اور حادثے کی نقل و حمل ، بیسک لائف اسپورٹ ، نفسیاتی مدد وغیرہ کے موضوعات پر تفصیلی لیکچر دیں گے۔

ڈی سی نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے متعلقہ حکام سے بھی کہا کہ وہ ضلع کے دور دراز مقامات پر اسی طرح کی سرگرمیاں انجام دیں تاکہ وہ بھی لوگوں کو بنیادی طبی امداد فراہم کر سکیں جب تک متاثرہ شخص کو مناسب طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچایا جا سکے۔

ریڈ کراس کے عہدیدار نے آفت سماوی ، سڑک حادثات کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری تکنیکی طریقہ کار سے رضاکاروں کو آگاہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے رضاکاروں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا اور وہ اپنی ذمہ داریوں ، اور کام کو با آسانی انجام دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.