ETV Bharat / bharat

یادگیر میں اسپوکن انگلش کا دو روزہ ورکشاپ - etv bharat urdu

الصمد ایجوکیشنل چیریٹبل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ یادگیر کی جانب سے ابوالکلام اردو سرکاری اسکول میں طلبا کے لئے دو روزہ اسپوکن انگلش کا ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آیا۔

یادگیر میں اسپوکن انگلش کا دو روزہ ورکشاپ

author img

By

Published : Mar 18, 2021, 3:35 PM IST

Updated : Mar 18, 2021, 5:27 PM IST

اس موقع پر شکیل احمد صدر عبدالکلام اسکول یادگیر نے کہا کہ انگریزی آج ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے خاص کر طلبا و طالبات کو چاہیے کہ اپنی مادری زبان کے ساتھ ساتھ علاقائی زبان اور بین الاقوامی زبان انگریزی میں مہارت حاصل کریں۔

مہمان خصوصی عزیز اللہ سرمست ایڈیٹر روزنامہ کے بی این ٹائمز نے کہا کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاق پر بھی زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سند دیکھ کر تعلیم یافتہ ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ مگر انسان کے رویے سے اس کی گفتگو سے اس کے اخلاق کا پتہ چلتا ہے۔

یادگیر میں اسپوکن انگلش کا دو روزہ ورکشاپ

مبین احمد نے کہا کہ دیگر قوموں کے مقابلے میں مسلمانوں میں ایک سے زائد زبانوں کو بولنے، سمجنے اور لکھنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔ ضرورت ہے کہ بچوں کو دوران طالب علمی ہی ایک سے زائد زبانوں میں مہارت حاصل کی جائے۔

اسکول کی جانب سے تمام مہمانوں کی گل پوشی کی گئی اجلاس کا آغاز ساحرہ بانو طالبہ نویں جماعت کی قرآت کلام پاک سے ہوا جب کہ فردوس بیگم آٹھویں جماعت کی طالبہ نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔

Last Updated : Mar 18, 2021, 5:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.