بی جے پی کے کئی مشہور چہرے دشمنوں کے نشانے پر ہیں۔ اس ضمن میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ ٹویٹر ہینڈل پر سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو جان سے مارنے کی دھمکی کی خبر سامنے آئی ہے۔ یہ دھمکی لیڈی ڈن نامی ٹوئٹر ہینڈل سے دی گئی ہے۔ Twitter User Threatens CM Yogi Adityanath
پاپوڑ پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ' اویسی تو ایک پیادہ ہے، اصل نشانہ تو یوگی آدتیہ ناتھ ہے۔ بی جے پی کے سبھی گاڑیوں پر آر ڈی ایسک کا حملہ ہوگا۔
یوپی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے آگے لکھا کہ' اپنی ٹیم لگاؤ، دلی مت دیکھو یوگی مارا جائے گا۔'
اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی۔ فی الحال ہاپوڑ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
مزید پڑھیں: