ETV Bharat / bharat

Three Colours Of Twitter Accounts اب ٹویٹر پر تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے تین رنگ ہونگے

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 7:23 AM IST

ایلون مسک نے کہا کہ گولڈن ٹک کمپنیوں کو دیا جائے گا، جب کہ سرکاری اداروں کو گرے ٹک ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی بلیو ٹک پہلے کی طرح انفرادی زمرے کے لیے دیا جاتا رہے گا۔ Three Colours Of Twitter Accounts

اب ٹویٹر پر تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے تین رنگ ہونگے

واشنگٹن: ٹوئٹر کا تازہ ترین اکاؤنٹ ویری فکیشن پروگرام بالآخر شروع ہوگیا ہے۔ پہلے ہر اکاؤنٹس پر بلیو ٹِک ہوتا تھا تاہم اب اس میں کچھ تبدیلی ہوئی ہے جس میں کچھ اکاؤنٹس کو گولڈ ٹِکس بھی دیے گئے ہیں۔ اب تک تمام تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو بلیو ٹِک دیا جاتا تھا لیکن اب ان میں سے بہت سے اکاؤنٹس کو گولڈن ٹِک دیے گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے تاخیر پر معذرت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اگلے جمعہ تک ایک نیا تصدیقی پروگرام شروع کریں گے۔ تاہم انہوں نے آخری تاریخ بھی بتادی اور کہا کہ پروگرام پیر کی شام دیر گئے شروع کیا جا سکتا ہے۔ ایلون مسک نے کہا کہ گولڈن ٹک کمپنیوں کو دیا جائے گا، جب کہ سرکاری اداروں کو گرے ٹک ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی بلیو ٹک پہلے کی طرح انفرادی زمرے کے لیے دیا جاتا رہے گا۔ جب تک نیا خودکار نظام نہیں بن جاتا، اس وقت تک یہ تمام اکاؤنٹس دستی طور پر تصدیق شدہ ہوں گے۔ Twitter accounts are now verified with three colours

مزید پڑھیں:۔ Twitter Bans 44K Accounts: ٹویٹر نے بھارت میں 44,000 سے زیادہ اکاؤنٹس پر پابندی لگائی

دی ورج کی ایک رپورٹ کے مطابق مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم پر ٹویٹر بلیو سبسکرپشن کمپنی کے سیکیورٹی عملے کی وارننگ کے باوجود شروع کی گئی ہے۔ اس سے قبل ایلون مسک نے ہر ماہ 7.99 امریکی ڈالر یعنی 1600 روپے ادا کرکے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصدیق کروانے کے لیے ایک اسکیم شروع کی تھی۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض لوگوں نے بڑی کمپنیوں اور مشہور لوگوں کے نام پر فرضی اکاؤنٹس بنائے اور ان کو تصدیق کروایا۔ ٹویٹر کی ان فرضی ٹویٹس کے بعد کئی کمپنیوں کے شیئرز آسمان کو چھونے لگے جس کے بعد کئی اشتہاری کمپنیوں نے ٹوئٹر پر اشتہارات دینا بند کر دیے تھے۔ اس دھچکے کے بعد ایلون مسک نے رقم ادا کرکے اکاؤنٹ کی تصدیق کروانے کی اسکیم روک دی تھی۔ اب مسک نے کہا ہے کہ کسی دوسری کمپنی یا شخص کے نام پر بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بلاک کر دیا جائے گا، جب تک کہ اکاؤنٹ ہولڈر واضح طور پر یہ اعلان نہ کر دے کہ یہ پیروڈی اکاؤنٹ ہے۔ ایلون مسک نے نئے تین رنگوں والے اکاؤنٹ کی تصدیق کے پروگرام کو 'تکلیف دہ' لیکن کمپنی کے مفاد کے لیے 'ضروری' قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام کیسے کام کرے گا اس بارے میں ایک طویل رپورٹ اگلے ہفتے جاری کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.