ETV Bharat / bharat

دسویں اور بارہویں کے امتحان سال میں دو بار ہوں گے: سی بی ایس ای

سی بی ایس ای نے کہا کہ تعلیمی سال کے آخر میں بورڈ امتحان کرائے جانے کی امکان کو بڑھانے کے لیے یہ اقدم اٹھایا گیا ہے۔

cbsc
cbsc
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 10:52 PM IST

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے پیر کو کیہا کہ کورونا وائرس وبا کے بحران کے پیش نظر سال .22 2021 تعلیمی سال کے لئے دسویں اور بارہویں جماعت کے نصاب کو عقلی بناکر دو سیشن میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر ایک سیشن کے آخر میں امتحان کا انعقاد کیا جائے گا

سی بی ایس ای نے آج یہاں جاری بیان میں کہا ’’تعلیم سال 22۔2021 کے نصاب کو دو سیشن میں تقسیم کیا جائے گا اور بورڈ ہر ایک سیشن کے آخر میں تقسیم کئے گئے نصاب کی بنیاد پر امتحان منعقد کرے گا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم سال کے آخر میں بورڈ امتحان کرائے جانے کی امکان کو بڑھانے کے لئے یہ اقدم اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کی سلیبس کو بھی گزشتہ تعلیم سال کی طرح عقلی بنایا جائے گا اور نئے سلیبس کو جولائی تک نوٹیفائی کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا 'دیہی اور دور دراز کے طلبہ کے نمائندوں کے ساتھ صلاح مشورہ کرنے کے بعد نصاب کو کم کرنے اور دو بار میں امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ الیکٹرانک گیجٹس کی الگ الگ دستیابی، کنیکٹوٹی، آن لائن تعلیم کے اثر، دیگر سماجی اور اقتصادی امور کی تشویشات کو بھی ذہن میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس بار کووڈ وبا کے قہر کے سبب دسویں اور بارہویں کے امتحان منسوخ کردیئے گئے اور امتحان کے نتائج کو داخلی تجزیہ اور پچھلی جماعت کی بنیاد پر تیار کرنے کا فارمولہ اپنایا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.