ETV Bharat / bharat

Colombia Bus Accident کولمبیا میں مسافر بس پلٹنے سے 20 افراد ہلاک، متعدد زخمی - کولمبیا میں 20 افراد ہلاک

کولمبیا کے پین امریکن ہائی وے پر ایک مسافر بس پلٹ گئی، جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ 15 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Colombia Bus Accident

کولمبیا میں مسافر بس پلٹنے سے 20 افراد
کولمبیا میں مسافر بس پلٹنے سے 20 افراد
author img

By

Published : Oct 16, 2022, 7:34 AM IST

بگوٹا: جنوبی امریکی ریاست کولمبیا میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں تقریبا 20 افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ جنوب مغربی کولمبیا کے شہر پاسٹو میں پیش آیا، جہاں پین امریکن ہائی وے پر ایک بس پلٹ گئی۔ ڈیلی صباح کے مطابق مسافر کولمبیا کے جنوب مغربی کونے میں واقع بندرگاہی شہر ٹوماکو اور شمال مشرق میں 320 کلومیٹر (200 میل) دور کیلی کے درمیان سفر کر رہے تھے، اسی دوران بس پلٹ گئی۔ Twenty killed in Colombia bus accident

نارینو ڈپارٹمنٹ ٹریفک پولیس کے کیپٹن البرٹ لینڈ اگوڈیلو نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے پاس 20 افراد کے ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ علاقے میں ٹریفک اور نقل و حمل کے ڈائریکٹر کرنل آسکر لیمپریا نے صحافیوں کو بتایا کہ بریک سسٹم کے خرابی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ تفتیش کار ممکنہ طور پر بریک سسٹم میں مکینیکل خرابیوں کی جانچ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Afghanistan Road Accident افغانستان میں سڑک حادثے میں آٹھ افراد ہلاک

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور نے دھند والے علاقے میں وکر سے باہر آنے کے بعد کنٹرول کھو دیا۔ الجزیرہ کی خبر کے مطابق پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے امدادی کارکنان گاڑی کو سیدھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس دوران زخمیوں کو نکالنے اور مرنے والوں کو نکالنے میں نو گھنٹے لگے۔ فرانس24 کی خبر کے مطابق پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے امدادی کارکنوں کو گاڑی کو سیدھا کرنے، زخمیوں کو نکالنے اور مرنے والوں کو نکالنے میں نو گھنٹے لگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.