ETV Bharat / bharat

ٹی وی سیریل 'املی' کی مرکزی اداکارہ سنبل خان سے خصوصی گفتگو

ٹی وی سیریل 'املی' کی شوٹنگ ان دنوں راموجی فلم سٹی میں ہو رہی ہے۔ اس سیریل کی مرکزی اداکارہ سنبل توقیر خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔ شوٹنگ اور راموجی فلم سٹی کے تعلق سے گفتگو میں اداکارہ نے کہا کہ 'راموجی میں شوٹنگ کرنا میرے لیے ایک بہت اچھا تجربہ رہا۔ شوٹ کے بعد اپنے اہل خانہ کے ساتھ میں راموجی فلم سٹی آنا پسند کروں گی'۔

ٹیوی سیریل 'املی' کی مرکزی اداکارہ سنبل خان سے خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 11:40 AM IST

سوال: 'ایک سال میں سیریل کے 173 قسطوں کو مکمل کرنے کے تجربہ آپ کا کیسا رہا؟

جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'یقیناً ہمارا یہ تجربہ کافی دلچسپ رہا کیونکہ آپ اکثر ٹی وی سیریل میں لمبے کردار ادا کرتے کرتے بور ہو جاتے ہیں لیکن املی سیریل میں ہر روز کچھ نیا اور دلچسپ ہوتا تھا۔ یہ معلوم نہیں تھا کہ کام کرتے کرتے اتنا طویل عرصہ گزر جائے گا اور پتہ بھی نہیں چلے گا۔

ٹیوی سیریل 'املی' کی مرکزی اداکارہ سنبل خان سے خصوصی گفتگو

سوال: املی سیریل کو ناظرین نے بے حد پسند کیا ہے، اس کا شمار ٹاپ 3 میں ہوتا ہے۔ اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟

جواب: ابتدائی دنوں میں ہمیں بھی یہ یقین کرنا مشکل تھا کہ ہم ٹاپ 3 میں ہیں لیکن میں اپنے ناظرین کی بے حد شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اسے پسند کیا۔

سوال: اس سیریل میں ایسی کیا بات ہے کہ ناظرین اسے بے حد پسند کر رہے ہیں۔

جواب: حقیقی زندگی پر مبنی ہونے کی وجہ سے بآسانی لوگ اس سیریل سے جڑنے لگتے ہیں۔ ساتھ ہی اس سیریل میں دکھائی جانے والی ہماری محبت کی مثلث کیمسٹری کو بھی لوگوں نے بے حد پسند کیا ہے۔

سوال: پہلے ٹی وی سیریل ایک ہزار قسطوں پر مبنی ہوا کرتے تھے لیکن اب ٹی وی سیریل او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آچکے ہیں جہاں صرف 10 سے 20 قسط ہی ہوتے ہیں، آپ اس تبدیلی کے بارے میں کیا کہیں گی؟

جواب: او ٹی ٹی، فلم اور ٹی وی سیریل ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ تینوں میں سے کوئی بھی ایک دوسرے کی جگہ نہیں لے سکتا۔ او ٹی ٹی کے آنے سے ٹی وی انڈسٹری میں کسی طرح کا بدلاؤ نہیں ہوا بلکہ ایک نیا پلیٹ فارم شامل کیا گیا ہے۔ خاص طور پر نوجوان او ٹی ٹی کو بہت پسند کرتے ہیں۔ آپ اسے کہیں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ٹی وی سیریل کے لئے فیملی شو کے بطور ٹی وی سیریلز کی کچھ حد متعین ہیں لیکن یہ حد او ٹی ٹی کے ساتھ نہیں ہے۔ ٹی وی سیریل عام لوگوں کی فینٹسی ہے جبکہ او ٹی ٹی لوگوں کی حقیقی زندگی سے وابستہ ہے۔

سوال: سیریل کی املی اور حقیقی زندگی کی املی میں کتنا فرق ہے؟

جواب: دونوں املی کسی حد تک مماثل ہیں، دونوں املی کو سیروتفریح، ہنسنا ہنسانا بے حد پسند ہے لیکن پڑھائی لکھائی کے تعلق سے اصل املی اور ریئل املی کے درمیان بڑا فرق ہے سیریل والی املی پڑھائی لکھائی میں بہت اچھی ہے جبکہ میں اصل زندگی میں پڑھائی لکھائی میں بس ٹھیک ٹھاک ہوں۔

سوال: راموجی فلم سٹی کا تجربہ کیسا رہا؟

جواب: مجھے راموجی فلم سٹی بے حد پسند آیا۔ میرا تجربہ یہاں بہت اچھا رہا ہے۔ یہاں کی ساری چیزیں بے حد خوبصورت اور منظم ہیں۔ یہاں مجھے گھومنا ٹہلنا پسند آیا۔ یہاں مجھے قدرتی مناظر اور فطرتی حسن نظر آتا ہے۔ مجھے ان سب چیزوں کی وجہ سے راموجی بہت پسند آیا۔

سوال: پوری فلم سٹی میں آپ کو سب سے اچھا کیا لگا؟

جواب: اگرچہ یہاں کی ساری چیزیں خوبصورت اور منظم ڈھنگ سے ہیں لیکن میں نے راموجی میں بنے 'ہوا محل' کو سب سے خوبصورت پایا۔ میں شوٹ کے دوران کئی بار وہاں جاتی تھی اور رات کو اکثر میں وہاں کھلے آسمان مین تاروں کو دیکھتے ہوئے لیٹ جایا کرتی تھی۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے پر اب میں واپس ممبئی جاؤں گی، تب میں اپنے پورے گھر والوں کے ساتھ راموجی گھومنے آؤں گی۔ میں چاہتی ہوں کہ میرے گھر والے یہاں آ کر راموجی کو دیکھیں کیونکہ یہاں سیروتفریح کے ساتھ ساتھ بے شمار ایسی چیزیں دیکھنے والی ہیں جو یہاں کے علاوہ کہیں اور نہیں مل سکتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.