ETV Bharat / bharat

presidential election 2022: ٹی آر ایس رہنما آج یشونت سنہا کے نامزدگی پروگرام میں شرکت کریں گے - ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر ٹی راما راؤ

ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ کے سی آر نے صدارتی انتخاب کے امیدوار کو حتمی شکل دینے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں شرکت نہیں کی لیکن تلنگانہ میں حکمراں جماعت نے سنہا کی امیدواری کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Yashwant Sinhas nomination program today

ٹی آر ایس رہنما آج یشونت سنہا کے نامزدگی پروگرام میں شرکت کریں گے

author img

By

Published : Jun 27, 2022, 7:46 AM IST

حیدرآباد: تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے ورکنگ صدر اور وزیر کے ٹی راما راؤ پیر کو اپوزیشن کے صدارتی امیدوار یشونت سنہا کے نامزدگی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پارٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ راما راؤ پہلے ہی قومی دارالحکومت کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کے فرزند راما راؤ اور ٹی آر ایس کے کچھ ارکان اسمبلی بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔TRS leader to attend yashwant sinhas nomination program today

ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ کے سی آر نے صدارتی انتخاب کے امیدوار کو حتمی شکل دینے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں شرکت نہیں کی لیکن تلنگانہ میں حکمراں جماعت نے سنہا کی امیدواری کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اس سے قبل مرکزی حکومت نے صدر کے عہدے کے لیے اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) کے کمانڈوز کی زیڈ 'Z' زمرہ کی سیکیورٹی فراہم کی ہے۔ حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ سنہا کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے سی آر پی ایف کے وی آئی پی سیکورٹی ونگ کو ہدایات ملنے کے بعد اسکواڈ نے سنہا کی سیکورٹی کو سنبھال لیا ہے۔ حکام نے کہا کہ جب بھی سنہا ملک میں کہیں بھی سفر کریں گے تو آٹھ سے دس مسلح افراد ان کی حفاظت کریں گے۔

مزید پڑھیں:۔ President Election 2022: یشونت سنہا صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.