ETV Bharat / bharat

Tripura Violence: تریپورہ پولیس کی ٹویٹر کو 68 اکاؤنٹس بند کرنے کی ہدایت - مسجد کی توڑ پھوڑ کے حوالے سے مسخ شدہ یا قابل اعتراض مواد

بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل بھارتی ریاست تریپورہ میں رہنے والے کچھ مسلم کمیونٹیز کا الزام ہے کہ پڑوسی ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد ان پر حملہ کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش میں درگا پوجا کے دوران جھڑپوں میں مبینہ طور پر کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے۔ اگرچہ بعد میں بنگلہ دیش کی حکومت نے فوری طور پر اس تشدد پر قابو پالیا لیکن اس کا اثر تریپورہ میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ناظم دیہی ترقی کشمیر طارق احمد زرگر نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Nov 7, 2021, 4:39 PM IST

Updated : Nov 7, 2021, 5:06 PM IST

تریپورہ پولیس نے ٹویٹر کو تریپورہ تشدد پر پوسٹ لکھنے والے 68 ٹویٹر اکاؤنٹس کو معطل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ان اکاؤنٹس کے تعلق سے پولیس نے کہا کہ ان کا استعمال ریاست میں مبینہ طور پر مسجد کی توڑ پھوڑ کے حوالے سے قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے کے لیے کیا گیا۔ ان تمام 68 ٹویٹر ہینڈلز کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (UAPA) کے تحت نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

ناظم دیہی ترقی کشمیر طارق احمد زرگر نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا
ناظم دیہی ترقی کشمیر طارق احمد زرگر نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

مغربی تریپورہ کی پولیس نے 3 نومبر کو اپنے لکھے خط میں امریکہ کے کیلیفورنیا میں ٹوئٹر کے شکایتی افسر کو بتایا کہ 68 ٹوئٹر اکاؤنٹس کے ذریعہ کچھ افراد یا تنظیمیں ریاست میں مسلم کمیونٹی کی مساجد پر حالیہ جھڑپوں اور مبینہ حملوں کے حوالے سے اشتعال انگیز اور قابل اعتراض خبریں پوسٹ کررہی تھیں۔ ان پروفائلز میں تصاویر، ویڈیوز اور من گھڑت بیانات یا تبصرے شامل ہیں، جن کا مقصد ایک سازش کے تحت مذہبی گروہوں اور برادریوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا ہے۔

تریپورہ پولیس کی جانب سے بھیجے گئے خط میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ یہ سازش تریپورہ میں کئی مذہبی برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے درمیان فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کے لیے کی گئی ہے جس کے نتیجے میں فرقہ وارانہ فسادات ہوسکتے ہیں۔

پولیس نے ان اکاؤنٹس کی تمام تر تفصیلات اور آئی پی ایڈریس کی فہرست بھی طلب کی ہے جہاں سے صارفین نے اپنے اکاؤنٹس کو لاگ ان کیا تھا اور موبائل نمبر ٹوئٹر اکاؤنٹس میں شامل کیے گئے تھے۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل تریپورہ کے مسلمانوں کا الزام ہے کہ پڑوسی ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد ان پر حملہ کیا گیا۔ بنگلہ دیش میں درگا پوجا کے دوران جھڑپوں میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو ئے۔ اگرچہ بعد میں بنگلہ دیش کی حکومت نے فوری طور پر اس تشدد پر قابو پالیا لیکن اس کا اثر تریپورہ میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Last Updated : Nov 7, 2021, 5:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.