ETV Bharat / bharat

تریپورہ میں بورڈ امتحانات منسوخ

author img

By

Published : Jun 19, 2021, 11:00 PM IST

ریاستی حکومت نے بورڈ کے امتحانات کے 47 ہزار سے زیادہ امیدواروں کی اسکریننگ کے لیے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں ماہرین تعلیم، اعلی عہدیداروں، صحت کے ماہرین اور ماہرین نفسیات شامل تھے۔

Tripura Board of secondary educatio
بورڈ کے امتحانات منسوخ

تریپورہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (ٹی بی ایس ای) نے ہفتہ کے روز اس سال کے سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

یہ امتحانات 18 مئی سے شروع ہونے تھے لیکن ریاست میں کورونا وائرس کے متاثرین میں اضافے کے پیش نظر اسے ملتوی کردیا گيا تھا، جسے اب منسوخ کردیا گيا ہے۔

دریں اثناء سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) اور متعدد ریاستی بورڈ پہلے ہی امتحانات منسوخ کر چکے ہیں جس کے بعد ٹی بی ایس ای پر امتحان منسوخ کرنے کا دباؤ ڈالا جارہا تھا۔

ریاستی حکومت نے بورڈ کے امتحانات کے 47 ہزار سے زیادہ امیدواروں کی اسکریننگ کے لیے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں ماہرین تعلیم، اعلی عہدیداروں، صحت کے ماہرین اور ماہرین نفسیات شامل تھے۔

کمیٹی نے اس ہفتے کے شروع میں میٹنگی کی تھی اور وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر امتحان نہ لینے پر اپنی رائے ظاہر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Coronavirus Update: کورونا کیسز میں مسلسل کمی

ریاستی وزیر تعلیم رتن لال ناتھ نے کہا کہ اس کے علاوہ تریپورہ حکومت نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے والدین کی رائے اور مشورے بھی لئے ہیں اور 85 فیصد سے زیادہ افراد نے امتحان کے انعقاد کی مخالفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی بی ایس ای ماہرین کے مشورے سے معیاری طریقہ کار تیار کرے گی اور دونوں امتحانات کے نتائج 31 جولائی تک اعلان کیے جائیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.