نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعرات کے روز عوام سے تری پورہ اسمبلی کی 60 رکنی سیٹوں کے لئے جاری پولنگ میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔ ملکارجن کھڑگے نے ٹویٹ کیا کہ میں ہر ایک سے خاص طور پر نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ووٹ دینے کے لیے گھروں سے نکلیں اور جمہوریت کے اس جشن کو مضبوط کریں اور امن و ترقی کے لیے ووٹ دیں۔ بغیر کسی خوف کے ووٹ دیں۔
انہوں نے کہا کہ تریپورہ کے لوگ ریاست میں تبدیلی لانے کے لیے متحد ہیں۔ ریاست کے 60 اسمبلی حلقوں میں آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ ووٹنگ کے لیے 3328 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ ریاست میں 13.98 خواتین ووٹرز سمیت تقریباً 28.23 لاکھ ووٹرز آج اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ تمام ووٹرز 259 امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ جس میں وزیر اعلیٰ مانک ساہا اور مرکزی وزیر پرتیما بھومک کی قسمت بھی شامل ہے۔ ووٹنگ شام 4 بجے تک ہوگی۔ انتخابی نتائج 2 مارچ کو آئیں گے۔
مزید پڑھیں:۔ Tripura Assembly Election 2023 مودی نے ووٹروں سے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی
اس قبل وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹ کرکے تری پورہ کی عوام خاص طور پر نوجوانوں سے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کی اپیل کی۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں تریپورہ کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ریاست میں جاری ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جمہوریت کے اتسو کو مضبوط کریں اور ووٹنگ کے اس عمل میں خاص طور پر نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ بتادیں کہ صبح 11 بجے تک 31. 23 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔