ETV Bharat / bharat

Tripura Assembly Election 2023 سی پی آئی ایم، کانگریس اور موتھا میں سیٹوں پر معاہدہ - تریپورہ اسمبلی انتخابات

تریپورہ اسمبلی انتخابات کے مدنظر سی پی آئی ایم، کانگریس اور موتھا کے درمیان سیٹ شیئرنگ کو لیکر معاہدہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ تریپورہ میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ جس پر سی پی آئی ایم نے کہا کہ بی جے پی نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی بھی پورا نہیں کیا گیا اور عوام کے سامنے غلط اعداد و شمار پیش کر کے تمام انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔Tripura Polls 2023

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 11, 2023, 4:16 PM IST

اگرتلہ: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے بدھ کو واضح کیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں آئین کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے بائیں بازو، کانگریس اور قبائلی اکثریتی ٹیپرا موتھا کے ساتھ سیٹیں تقسیم کی جائیں گی۔ ریاستی سطح کے لیڈروں کے درمیان دو دن تک چلی کئی دور کی بات چیت اور سنجیدہ غو ر وخوض کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے۔CPM, Congress Set to Enter Pact on Seat Sharing

یچوری نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ’’اگلے ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے اور اس پارٹی کے خلاف ووٹروں کو متحرک کرنے کے لیے 23 ویں پارٹی کانگریس کے فیصلے کے مطابق ہم کوئی مناسب انتخابی حکمت عملی اختیار کریں گے۔ ریاستی کمیٹی کو مختلف جماعتوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے لیے مناسب حکمت عملی تیار کرنے کا کام سونپا گیا ہے لیکن کوئی اتحاد نہیں کیاجائےگا۔

گزشتہ اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال میں کانگریس کے ساتھ سی پی آئی (ایم) کے اتحاد کے تنازع پر، یچوری نے کہا ’’سی پی آئی (ایم) کی مرکزی کمیٹی نے پایا کہ مغربی بنگال میں سی پی آئی (ایم) کے ساتھ اتحاد صحیح نہیں تھا، لیکن بی جے پی کے خلاف کانگریس اور ترنمول کانگریس کے درمیان معاہدہ ٹھیک تھا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی لیڈروں کو کانگریس اور موتھا اور سی پی آئی (ایم) کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کے مسئلہ کو حل کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ یہ سب آئندہ انتخابات میں بی جے پی کے خلاف سبھی جمہوری پارٹیوں کومتحد کرنے سے جڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹیاں آنے والے انتخابات میں بھگوا پارٹی کی تشدد کی حکمت عملی کے خلاف اپنی پوری طاقت سے لڑیں گی، بی جے پی نے 2018 کے بعد کے تمام انتخابات میں اس حکمت عملی کا استعمال کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں جو وعدے کئے تھے ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں کیا گیا۔ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ اب وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور مرکزی حکومت کے دیگر وزراء اور بی جے پی کے سینئر لیڈر عوام کے سامنے غلط اعداد و شمار پیش کر کے تمام انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

یچوری نے کہا 'نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ تریپورہ میں ملک میں سیاسی تشدد، منشیات اور اس کی اسمگلنگ کے جرائم، اور آئی پی سی سیکشن کے تحت جرائم کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ دونوں ریاستی ملازمین کو ساتویں پے کمیشن کے فوائد دینے، عوام کے لیے مختلف سماجی بہبود کی اسکیموں اور بنیادی ڈھانچے میں زبردست تبدیلیوں کا دعویٰ کرتے ہیں، یہ درست نہیں اور سچ پوچھیں تو یہ سچائی سے بالکل برعکس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: CPIM Conduct Two Day Convention تریپورہ میں آئندہ انتخابی حکمت عملی پر آج سے سی پی آئی ایم کی دو روزہ میٹنگ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.