ETV Bharat / bharat

تری پورہ: 45 سال سے زائد عمر کے 98 فیصد افراد کو ٹیکے لگائے گئے - کورونا ویکسین

تری پورہ میں 45 سال سے زیادہ عمر کے 98 فیصد افراد کوکووڈ-19 ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔

تری پورہ: 45 سال سے زائد عمر کے 98 فیصد افراد کو ٹیکے لگائے گئے

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 10:28 PM IST

تری پورہ نیشنل ہیلتھ مشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سدھارتھ شیو جیسوال نے ہفتے کے روز کہا کہ ریاست میں کورونا ویکسین کے لئے اہل 29 لاکھ افراد میں سے 24.26 لاکھ افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 83 فیصد اہل آبادی کو ویکسی نیشن کئے جاچکے ہیں اور ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے۔ توقع ہے کہ اگلے ہفتے تک تری پورہ پہلی خوراک کے ساتھ 100 فیصد ویکسینیشن کا ہدف حاصل کر لے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتے میں دوسری بار کورونا کے نئے کیسز 50 ہزار سے کم

جیسوال نے کہا’’ اگر ہم ٹارگٹ آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک دے دیتے ہیں تو دوسری ویکسین مقررہ تاریخ پر مل جائے گی۔ اب تک 45 سال سے اوپر کی 47 فیصد آبادی کو بھی کورونا ویکسین کی دوسری خوراک مل چکی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.