ETV Bharat / bharat

TMC Sacks Tripura State President ترنمول کانگریس نے تریپورہ کے ریاستی صدر کو برطرف کر دیا - تریپورہ کے ریاستی صدر سبل بھومک کو برطرف

ٹی ایم سی نے تریپورہ کے ریاستی صدر سبل بھومک کو فوری اثر سے برخاست کردیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھومک بھارتیہ جنتا پارٹی میں واپسی کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم انہیں اس حوالے سے حتمی حکم نامہ موصول ہونا باقی ہے۔ TMC Sacks Tripura State President

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 24, 2022, 4:50 PM IST

اگرتلہ: ترنمول کانگریس نے بدھ کو تریپورہ کے ریاستی صدر سبل بھومک کو فوری اثر سے برخاست کردیا۔ ریاستی صدر کو پارٹی میں شامل ہونے کے ایک سال کے اندر آج اچانک برطرف کردیا گیا۔ TMC Sacks Tripura State President

پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ 'سبل بھومک کو تریپورہ ترنمول کانگریس کے ریاستی صدر کے طور پر ان کی ذمہ داریوں سے فوری طور پر سبکدوش کر دیا گیا ہے۔' ریاستی انچارج راجیو بنرجی اور راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ سشمیتا دیو نئے ریاستی صدر کی تقرری تک پارٹی کے کام کاج کو دیکھیں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھومک بھارتیہ جنتا پارٹی میں واپسی کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم انہیں اس حوالے سے حتمی حکم نامہ موصول ہونا باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے دورہ تریپورہ کے دوران اس معاملے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سابق وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیو اور موجودہ مرکزی وزیر مملکت اور سماجی انصاف کی وزیر مملکت پرتیما بھومک کے قریبی رہنماؤں کا ایک حصہ بھومک کی پارٹی میں واپسی کی مخالفت کر رہا ہے۔

وزیر اعلی اور بی جے پی کے ریاستی صدر مانک ساہا اور نائب وزیر اعلی جشنو دیو ورما بھومک کی واپسی کے حق میں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بھومک نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل دیو کے ساتھ اختلافات کے بعد بی جے پی چھوڑ دی تھی۔ اس وقت کے وزیر اعلیٰ نے مغربی تریپورہ حلقہ سے بھومک کی امیدواری کو ٹھکرا دیا تھا جس سے وہ ناراض تھے۔ بھومک پھر کانگریس میں شامل ہو گئے اور مغربی تریپورہ سے محترمہ پرتیما بھومک کے خلاف الیکشن لڑا، لیکن ہار گئے۔

حکمراں جماعت نے انتخابات میں "بڑے پیمانے پر دھاندلی اور انتخابی ہیرا پھیری" کا الزام لگایا تھا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ کے کل 1679 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 168 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرانی پڑی۔ بھومک نے شہری بلدیاتی انتخابات سے ٹھیک پہلے پچھلے سال دسمبر میں کانگریس چھوڑ دی تھی اور راتوں رات ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔

ترنمول کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی بعد کے انتخابات اور تنظیمی سرگرمیوں میں بھومک کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔ پارٹی نے کئی سطحوں پر بھومک کی کارکردگی کا جائزہ لیا، بشمول نچلی سطح کے کارکنوں سے ان کے کام کے بارے میں اطلاعات لینا اور پھر انہیں صدر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ ترنمول کانگریس کے ریاستی انچارج اور مغربی بنگال کے سابق وزیر راجیو بنرجی نے کہاکہ 'ترنمول کانگریس نئے ریاستی صدر کی قیادت میں اپنی سرگرمیاں نئے سرے سے شروع کرے گی۔ کچھ بھی ذاتی نہیں ہے، جو کچھ ہو رہا ہے وہ پارٹی اور ریاست کے لوگوں کے لیے اچھا ہو گا۔'

یہ بھی پڑھیں: Mohammad Saleem Criticized TMCترنمول کانگریس مجھے بدنام کرنے کوشش کررہی ہے، محمد سلیم

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.