ETV Bharat / bharat

Dilip Kumar's Tributes: دلیپ کمار کے انتقال پر بالی ووڈ میں غم کی لہر

بالی ووڈ میں طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کا 98 سال کی عُمر میں انتقال کی خبر جیسے ہی صبح کو آئی ویسے ہی بالی ووڈ برداری میں بھی غم کی لہر دوڑ گئی۔ امیتابھ بچن سے لےکر اجے دیوگن اور اکشے کمار جیسے بڑے ستاروں نے دلیپ کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

Tributes pour in for Bollywood's 'Tragedy King'
دلیپ کمار کا انتقال پر بالی ووڈ میں غم کی لہر
author img

By

Published : Jul 7, 2021, 12:06 PM IST

Updated : Jul 7, 2021, 4:21 PM IST

بالی ووڈ کی دُنیا میں بِگ بی کے نام سے مشہور اداکار امیتابھ بچن نے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلیپ کمار کے ساتھ فن کا ایک ادارہ بھی دُنیا سے رخصت ہوگیا ہے۔

امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں اُنہوں نے کہا کہ آج دلیپ کمار کے ساتھ فن کا ایک ادارہ بھی چلا گیا ہے۔ جب بھی بھارتی سینما کی تاریخ لکھی جائے گی، وہ ہمیشہ دلیپ کمار سے پہلے اور دلیپ کمار کے بعد ہوگی۔‘میری دُعا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں دلیپ کمار کے اہلِ خانہ اور عزیزوں کو صبر و جمیل عطا ہو۔‘

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے ٹویٹ کیا کہ دنیا کے لیے بہت سے دوسرے ہیرو ہوسکتے ہیں لیکن ہم سب اداکاروں کے لیے وہ ہیرو تھے۔ دلیپ کمار سر نے بھارتی سنیما کا ایک پورا دور اپنے ساتھ لے لیا ہے۔ میرے خیالات اور دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے کہا کہ میں نے لیجنڈ کے ساتھ بہت سے لمحات ایک ساتھ شیئر کیے ہیں۔ جن میں کچھ انفرادی طور پر ہیں اور کچھ اسٹیج کے ہیں۔ پھر بھی میں واقعی میں ان کے انتقال کے لیے تیار نہیں تھا۔ انھوں نے مزید لکھا کہ ایک ادارہ، ایک لازوال اداکار کے چلے جانے سے دل ٹوٹ گیا ہے۔ سائرہ جی سے گہری تعزیت۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

کے آر کے خان نے ٹویٹ کیا کہ بالی ووڈ کے سب سے بڑے سُپر اسٹار شہنشاہ کنگ میں سے ایک دلیپ کمار صاحب (یوسف صاحب) 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ یہ بالی ووڈ میں ایک دور کا خاتمہ ہے۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

کامیڈی اداکار جانی لیور نے دلیپ کمار کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انڈسٹری کو بہت کچھ دیا ہے اور بہت سے اداکاروں کو انہوں نے بنایا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میری خوش نصیبی یہ تھی کہ میں ان کے ساتھ اٹھا بیٹھا ہوں اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار کا آج ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے صبح ساڑھے سات بجے کے قریب ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں آخری سانس لی۔ اسپتال کے پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جلیل پارکر نے اس کی تصدیق کی ہے۔

حال ہی میں اداکار کو سانس لینے میں دشواری کے سبب 29 جون کو ممبئی کے کھار میں واقع ہندوجا اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ دلیپ کمار 1922ء میں پشاور کے محلے خداداد میں پیدا ہوئے تھے، دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1944 میں فلم ’جوار بھاٹا‘سے کیا مگر فلم انڈسٹری میں اپنی اصل پہچان 1960میں تاریخی فلم ’مغلِ اعظم‘ میں شہزادہ سلیم کا کردار ادا کرکے بنائی۔

دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران مغل اعظم، ملن، جگنو، شہید، ندیا کے پار، انداز، جوگن، بابل، آرزو، ترانہ، ہلچل، دیدار، سنگدل، داغ، آن، شکست، فٹ پاتھ، امر، اڑن کھٹولا، انسانیت، دیوداس، نیا دور، پیغام، کوہ نور، گنگا جمنا اور شکتی سمیت کئی لازوال فلموں میں عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید پڑھیں: Dilip Kumar's Journey: لیجینڈری اداکار دلیپ کمار کا فلمی سفر

ان کی خدمات کے پیشِ نظر انہیں پدما بھوشن ایوارڈ، دادا صاحب پھالکے سمیت کئی اعزازات دئیے گئے جب کہ 1998 میں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشانِ پاکستان سے بھی نوازا گیا۔

Last Updated : Jul 7, 2021, 4:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.