ETV Bharat / bharat

صدرجمہوریہ کی منظوری کے بعد سات ججوں کا تبادلہ - ہماچل پردیش

صدر رام ناتھ کووند کی منظوری کے بعد پیر کے روز مرکزی وزارت قانون و انصاف نے مختلف ہائی کورٹس کے سات ججوں کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

صدرجمہوریہ کی منظوری کے بعد سات ججوں کا تبادلہ

author img

By

Published : Oct 11, 2021, 10:34 PM IST

صدر نے چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کی سفارش پر ججوں کے تبادلوں کو منظوری دی محکمہ انصاف، مرکزی وزارت قانون و انصاف کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ، پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس راجن گپتا ، کرناٹک ہائی کورٹ کے جسٹس پی بی بجنتھری اور راجستھان ہائی کے جج جسٹس سنجیو پرکاش شرما کا پٹنہ ہائی کورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ستیش چندراشرما کی حلف برداری

مدراس ہائی کورٹ کے جج جسٹس ٹی ایس سوگیانم کو ، کلکتہ ، ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے جج جسٹس سریشور ٹھاکر ، پنجاب اور ہریانہ ، تلنگانہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس ٹی امرناتھ گوڑ کو تریپورہ اور الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس سبھاش چند کا جھارکھنڈ ہائی کورٹ تبادلہ کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.