پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گزشتہ کئی روز سے اساتذہ کو تربیت فراہم کی جارہی ہے کہ وہ ناگہانی آفت میں کس طرح بچوں اور خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس ضمن میں محمکہ تعلیم نے ضلع پلوامہ کے محتلف اسکولوں میں ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع پلوامہ کے سینیئر بائیز ہائر اسکول میں اس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ضلع کے محتلف اسکولوں سے آئے ہوئے اساتذہ نے شرکت کی۔
پروگرام کا انعقاد محمکہ تعلیم پلوامہ نے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر شروع کیا، جس میں این ڈی آر ایف اساتذہ کو تربیت دی رہے ہیں۔ پروگرام کے دوران ٹیچرس کو تربیت دی گئی کہ وہ کس طرح ناگہانی صورتحال یا پھر ناگہانی آفات کے دوران سبر سے کام لیں اور کس طرح وہ بچوں کو اور خود کو محفوظ کر سکتے ہے۔ حادثات کے دوران وہ کس طرح اپنا قلیدی قردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر منظور احمد خان موجود رہے۔
اس موقع پر منظور احمد خان نے کہا کہ اس وقت بچوں کا رجحان منشیات کی جانب بڑھنے لگا ہے، اس رجحان کو روکنا، وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کو تربیت فراہم کی جارہی ہے کہ بچوں کو ان برائیوں سے کیسے بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ پروگرام کا مقصد یہ بھی ہے کہ ناگہانی صورتحال میں ہم بچوں کو کس طرح محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے نہ صرف بچوں کی جان بچ سکتی ہے بلکہ کسی بھی حالات میں خود کو اور دیگر افراد کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔