ETV Bharat / bharat

کشمیر میں یکم جولائی سے ٹرین خدمات ہوگی بحال - کشمیر میں ریل خدمات

کورونا وائرس کے معاملوں میں مسلسل کمی کے بعد اب ریلوے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم جولائی سے کشمیر میں ریل خدمات کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔

کشمیر میں یکم جولائی سے ٹرین خدمات ہوگی بحال

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 12:49 AM IST

چیف ایریا منیجر ثاقب ملک نے ای ٹی ی بھارت کو بتایا کہ یکم جولائی سے پچاس فیصد گنجائش کے ساتھ ٹرین خدمات کو بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریل میں ایس او پیز کے ساتھ ساتھ تمام رہنمایانہ اصولوں کا خیال بھی رکھا جائے گا۔

کشمیر میں یکم جولائی سے ٹرین خدمات ہوگی بحال

قبل ازیں ریل خدمات کی معطلی میں مزید توسیع کرتے ہوئے ریل خدمات کی معطلی کو 30 جون تک بڑھایا گیا تھا۔ واضح رہے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے انتظامیہ نے ریل خدمات کو معطل کیا تھا۔

ریل خدمات معطل رہنے سے محکمہ کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ 11 مہینے کی معطلی کے بعد انتظامیہ نے رواں برس فروری میں ریل سروسز کو بحال کیا تھا۔ ریل خدمات اس برس صرف چند مہینوں تک جاری رہیں۔

اس مدت کے دوران بھی پہلے 40 دن تک صرف دو ٹرینیں ہی چل رہی تھی اور اسکے بعد ریلوے انتظامیہ نے دن کو چلنے والی ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرکے سات کیا تھا لیکن اس برس بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں وادی کی واحد ریل خدمات کو انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر بند کردیا۔

ریلوے حکام کے مطابق مسلسل ٹرین سروسز بند رہنے کی وجہ سے ریلوے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.