ETV Bharat / bharat

Traffic Awareness Program گاندربل میں ٹریفک قوانین سے متعلق جانکاری پروگرام

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 4:54 PM IST

گاندربل میں ایک نجی اسکول کی جانب سے ٹریفک قوانین سے متعلق بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس دوران موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

گاندربل میں ٹریفک قوانین سے متعلق جانکاری پروگرام

گاندربل: جموں و کشمیر کے گاندربل میں نجی اسکول کی جانب سے ٹریفک قوانین سے متعلق جانکاری پروگرام منعقد کی گئی۔ اس دوران اسکوٹر اور موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیے گئے۔ اس پروگرام میں ایس ایس پی گاندربل شری نِکھل بورکر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک معراج رینہ اور دوسرے افسران بھی پروگرام کے دوران موجود رہے۔

وِجے میموریل ایجوکیشنل انسٹچوٹ نام کے اسکول کے سربراہ سنجے ورما کے مطابق جذبہ خیر سگالی کے طور یہ خاص پروگرام منعقد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں آئے روز قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں اور لوگ اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں۔ جس کا انہیں بہت دُکھ ہوتا ہے۔ اس لئے سماج کے تئیں اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے ہر سال ایسے عوامی بیداری پروگراموں کا اہتمام کرتے ہیں اور نوجوان نسل کو محفوظ ڈرائیونگ کی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پروگرام کے دوران اسکوٹر اور موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ پروگرام کے اہتمام کو ایک اچھا قدم قرار دیتے ہوئے ایس ایس پی گاندربل نے اسکول انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ہم سب کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنی چاہئے اور گاڑی یا دو پہیہ چلاتے وقت تمام تر سیفٹی گیئر کا استعمال عمل میں لانا چاہئے تاکہ کسی بھی سڑک حادثے کے رونما ہونے پر قیمتی انسانی جانوں کو زیادہ نقصان نہ پہنچے۔

پروگرام کے اختتام پر اسکول کے چیئرمین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کا مقصد صرف مفت ہیلمٹ بانٹنا نہیں بلکہ لوگوں کو خاص طور پر ان نوجوانوں کی کونسلنگ کرنا تھا، جو موٹر سائیکل چلانے کا شوق تو رکھتے ہیں مگر اپنی جانوں کی حفاظت کا خیال نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے ایسے عوام دوست پروگرام آگے بھی جاری رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Traffic Rules Violators ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اننت ناگ میں کارروائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.