ETV Bharat / bharat

Road Accident In Itaunja تالاب میں ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے 10 افراد ہلاک - تالاب میں ٹریکٹر ٹرالی پلٹ گئی

لکھنؤ میں ایک دردناک سڑک حادثے میں 10 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ دراصل ایک ٹریکٹر بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے تالاب میں پلٹ گیا۔ جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ راحت و رسانی کا کام جاری ہے۔ Traumatic road accident in Itaunja

تالاب میں ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے 10 افراد ہلاک

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 2:23 PM IST

لکھنؤ: ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دارلحکومت کے اسناہا علاقہ میں ایک ٹریکٹر بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے تالاب میں پلٹ گیا۔ ٹریکٹر پلٹنے سے ٹرالی میں بیٹھے درجنوں سوار تالاب میں گر گئے۔ اس واقعے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ ساتھ ہی تالاب سے 34 لوگوں کو نکالا گیا ہے۔ ٹرالی میں تقریباً 46 افراد سوار تھے۔ یہ سب سیتا پور سے اونائی دیوی مندر میں مُنڈن کروانے جا رہے تھے۔ امدادی ٹیم جائے حادثہ پر امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ آئی جی لکشمی سنگھ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔Tractor trolley overturned in pond in itaunja

تالاب میں ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے 10 افراد ہلاک

واقعے کے بعد پولیس فورس موقع پر موجود ہے۔ تالاب میں گرنے والے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ساتھ ہی جن لوگوں کو باہر نکالا گیا ہے انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اعلیٰ حکام نے علاقے کے تمام متعلقہ افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Road Accident In Kullu سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک، 10 زخمی

ایٹونجا میں واقع گدین پوروا میں تالاب میں ٹریکٹر ٹرالی کے پلٹنے کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ سوریپال گنگوار پہنچ گئے۔ اس دوران انہوں نے رام ساگر مشرا اسپتال اور جائے حادثہ پر زخمیوں کو فوری اعلیٰ سطحی علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی انہوں نے جائے حادثہ کا بھی جائزہ لیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے ریسکیو آپریشن جنگی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ریسکیو آپریشن میں تیزی لانے کے لیے ضلع مجسٹریٹ نے ایس ڈی آر ایف کی ایک ٹیم کو بلایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.