اننت ناگ: وادی کشمیر کو قدرت نے بے انتہا خوبصورتی سے مالامال کیا ہے۔ یہاں کے رواں دواں صاف و شفاف دریا جھرنے سرسبز باغات گھنے جنگلات، اونچے پربتوں کی بدولت کشمیر کو پوری دنیا کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ گرمی ہو یا سردی یہاں کے ہر موسم کو نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا کے لوگ بے حد پسند کرتے ہے اور اکثر لوگ کشمیر آکر یہاں چند پُرسکون لمہات گزار کر اپنے سفر کو یادگار بناتے ہے۔Tourist Arrivals Increase in Pahalgam
درجہ حرارت میں اضافہ ہوتے ہی سیاحوں نے ایک بار پھر معروف سیاحتی مقام پہلگام کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔ سیاح پہلگام کے مختلف خوبصورت مقامات کی سیرو تفریح میں مشغول نظر آرہے ہیں اور یہاں کی ٹھنڈی ہواؤں میں پُر سکون لمہات گزار کر آپنے جسم و ذہن کو ترو تازہ کرتے ہیں۔ Tourist Arrivals Increase in Pahalgam
سیاحوں کا کہنا ہے کہ یہاں آکر ان کو اتنا مزہ آرہا یے کہ ان کا من نہیں بھرتا اور وہ دوبارہ یہاں آنے کی آرزو کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ یہاں کی سیر پر آنے کے خواہاں تھے، تاہم کووڈ کی وجہ سے وہ نہیں آپا رہے تھے، لیکن لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد ان کی تمنا پوری ہو گئی۔ سیاحوں نے کہا کہ باہر کہ ریاستوں میں کافی گرمی ہے، اس لئے وہ یہاں کی ٹھنڈی ہواؤں میں سیرو تفریح کرکے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف یہاں کی قدرتی خوبصورتی، بلکہ یہاں کے لوگو ں کا برتاؤ دیکھ کر کافی متاثر ہوئے ہیں۔Tourist Arrivals Increase in Pahalgam
یہ بھی پڑھیں: Pahalgam Tourism : پہلگام میں سیاحتی سرگرمیاں دوبارہ بحال
وہیں سیاحتی سرگرمیوں سے روزی روٹی کمانے والے مقامی افراد بھی سیاحوں کی آمد سے مسرت کا اظہار کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کووڈ کی وجہ سے گزشتہ کئی برسوں سے ان کا روزگار کافی متاثر ہوا ہے، لہذا وہ سیاحوں کی اچھی خاصی آمد سے نقصانات کی بھرپائی کی توقع رکھتے ہیں۔Tourist Arrivals Increase in Pahalgam