نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 219.27 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 27 لاکھ 15 ہزار 971 ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2430 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 618 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.06 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 1.01 فیصد ہوگئی ہے۔ Total Vaccination in India
یہ بھی پڑھیں: India Coronavirus Update ملک میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2378 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 40 لاکھ 70 ہزار 935 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.76 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 2 لاکھ 41 ہزار 707 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 89 کروڑ 83 لاکھ 57 ہزار 195 کووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
یو این آئی