نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 218.84 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 18 کروڑ 84 لاکھ 20 ہزار 182 ویکسین لگائے جاچکے ہیں۔Covid Vaccination Campaign
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2529 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 32 ہزار 282 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.07 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 2.07 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 3553 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 40 لاکھ 48 ہزار 436 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.74 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 22 ہزار 57 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 89 کروڑ 62 لاکھ 68 ہزار 264 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Covid Vaccination Campaign کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 217 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے
یو این آئی