بھارت میں کورونا کیسز میں گزشتہ روز کے مقابلے کمی آئی ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 96 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں سنیچر کے روز ملک میں کورونا کے 1404 نئے کیسز درج کیے گئے تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 81 افراد کی موت ہوئی ہے، اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 345 ہو گئی ہے۔ بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کُل تعداد 13 ہزار 13 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔ کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 447 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں اب تک 4 کروڑ 24 لاکھ 93 ہزار 773 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔New Corona Cases in India
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
اب تک بھارت میں کُل 79 کروڑ 7 لاکھ سے زیادہ نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں 4 لاکھ 65 ہزار 904 نمونوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 184 کروڑ 66 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 7 اگست 2020 کو ملک میں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست 2020 کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر 2020 کو 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔Total Vaccination in India