بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی قیادت نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کی کابینہ کی توسیع کو اب سرد خانے میں ڈال دیا ہے ۔
پارٹی ذرائع نے کہا کہ بومئی نے بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا کو وزارتی عہدوں کے امیدواروں میں عدم اطمینان اور ان کے محکموں کے سلسلے میں کچھ وزراء کے ناراض ہونے کے بارے میں آگاہ کیا تھا ۔ تاہم پارٹی صدر نے کابینہ کی توسیع کو چار سے پانچ ماہ تک موخر کردیا ہے ۔
مزید پڑھیں:پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا سے استفادہ کی اپیل
وزیراعلیٰ بومئی اور نڈا کے درمیان 20 منٹ تک بات چیت ہوئی۔ بومئی دہلی میں تھے اورکل کرناٹک سے واپس لوٹنے سے پہلے بی جے پی صدر سے ملاقات کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ کئی اراکین اسمبلی نے کابینہ سے باہر کئے جانے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے پارٹی کے اندر عدم اطمینان کا موحول پیدا کردیا ہے۔ ناراض اراکین اسمبلی میں ایس اے رام داس ، رکن پارلمیان رینوکا رچیا ، سی پی یوگیشور ، رمیش جاکرہولی اور شریمنت پاٹل شامل ہیں۔
یو این آئی