ETV Bharat / bharat

تین لاکھ خاندانوں کو مالکانہ حق کا ریکارڈ مل چکا ہے: تومر

دیہی ترقی کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ اب تک ملک کے 2,500 گاؤں کے تین لاکھ کنبوں کو مالکانہ اسکیم کے تحت ان کی جائیداد کے حق کا ریکارڈ فراہم کیا چکا ہے۔

Union Minister Narendra Singh Tomar
مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر
author img

By

Published : Apr 16, 2021, 9:33 PM IST

مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے آج ’مالکانہ اسکیم‘ پر عمل درآمدگی کے سلسلے میں ریاستوں کے پنچایتی راج اور محکمہ ریونیو کے افسروں کے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 40,514 گاؤں میں ڈرون سے سروے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ اس برس کے بجٹ میں حکومت نے مالکانہ اسکیم کو پورے ملک میں نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کے لیے مالیاتی التزام بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں لمبے وقت سے یہ ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ دیہی علاقے میں رہنے والوں کو ان کے مکان کا مالکانہ حق مہیا کرنے والا ریکارڈ حاصل ہوسکے۔

عام طور پر لوگوں کو یقین نہیں ہو پاتا تھا کہ یہ اسکیم زمین پر اتر بھی سکتی ہے لیکن وزیراعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں حکومت نے گزشتہ سال 24 اپریل کو چھ ریاستوں میں پائلٹ مرحلے کے طور پر مالکانہ اسکیم شروع کی ہے اور اب اسے ملک کے سبھی گاؤں میں نافذ کیا جارہا ہے۔

تومر نے کہا کہ پائلٹ مرحلے کے زیادہ تر ریاستوں نے مالکانہ اسکیم کی عمل درآمدگی میں قابل تعریب کام کیا ہے، دیگر ریاستوں کو بھی اس کی پیروی کرنی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.