دیویندر جھاجھریہ نے ٹوکیو پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ وہیں سندر سنگھ نے جیولین تھرو کیٹیگری F46 میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ اسی طرح دیویندر جھاجھریہ اور سندر سنگھ نے جیولین تھرو (ایف 46 زمرہ) میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کی وجہ سے بھارت کے کھاتے میں مزید دو تمغے آئے۔
اس کے ساتھ ہی بھارت نے ٹوکیو پیرالمپکس میں کل 7 تمغے جیتے ہیں۔ بتا دیں کہ دیویندر نے 64.35 میٹر اور سندر سنگھ نے 64.01 میٹر دور بھالہ پھینکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو پیرالمپکس: بھارت کو ایئر رائفل میں طلائی، جبکہ ڈسکس تھرو میں سلور میڈل
اس جیت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی نے سندر سنگھ اور دیویندر جھاجھریہ کو چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ میں لکھا، 'آپ انتہائی تجربہ کار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ دیویندر مسلسل بھارت کو قابل فخر بنا رہے ہیں۔ مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔