ETV Bharat / bharat

ٹوکیو پیرالمپکس: بھارت کو ایئر رائفل میں طلائی، جبکہ ڈسکس تھرو میں سلور میڈل - واتین کی 10 میٹر ایئر رائفل کے فائنل میچ

بھارت کی اونی لیکھرا نے ٹوکیو پیرالمپکس میں خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفل کے فائنل میچ میں طلائی تمغہ جیتا۔ جبکہ یوگیش کتھونیا کو ڈسکس تھرو F56 میں چاندی کے تمغہ پراکتفا کرنا پڑا۔ وزیر اعظم مودی اور امت شاہ نے انہیں جیت پر مبارکباد دی ہے۔

ٹوکیو پیرالمپکس: بھارت کو ایئررائفل میں طلائی، جبکہ ڈسکس تھرو میں سلور میڈل

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 9:17 AM IST

Updated : Aug 30, 2021, 12:16 PM IST

ٹوکیو میں جاری پیرالمپکس میں بھارت کی اونی لیکھرا نے شوٹنگ میں طلائی تمغہ جیتا۔ 19 سالہ شوٹر نے خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفل کی کلاس 1 ایس ایچ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے نے 249.6 اسکور کیا اور سرفہرست رہی۔ پیرالمپکس کی تاریخ میں شوٹنگ میں بھارت کا یہ پہلا طلائی تمغہ ہے۔

ٹوکیو پیرالمپکس میں بھارت کی اس تاریخی جیت پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اونی لیکھرا کو ٹویٹ کے ذریعے مبارک باد پیش کی۔

دوسری طرف بھارتی ایتھلیٹ یوگیش کتھونیا نے ڈسکس تھرو میں F56 میں چاندی کا تمغہ جیتا۔

وزیر اعظم مودی کا ٹویٹ
وزیر اعظم مودی کا ٹویٹ

یہ بھی پڑھیں: Tokyo Paralympics: 'میرا چاندی کا تمغہ ظاہر کرتا ہے کہ کچھ بھی ناممکن نہیں': بھاوینا بین پٹیل

یوگیش کتھونیا کے اس جیت پر وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں ٹویٹ کے ذریعے مبارک باد پیش کی۔

وزیر داخلہ امت شاہ کا ٹویٹ
وزیر داخلہ امت شاہ کا ٹویٹ

اس جیت کی مبارکباد کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی اور صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے بھی ٹویٹ کے ذریعے دی۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند
راہل گاندھی کا ٹویٹ
راہل گاندھی کا ٹویٹ

وہیں اتوار کے روز بھاوینا بین پٹیل نے خواتین کے سنگلز ٹیبل ٹینس ایونٹ کلاس 4 اور نشاد کمار نے مردوں کے T47 ہائی جمپ ایونٹ میں چاندی کے تمغے جیتے۔

راہل گاندھی کا ٹویٹ
راہل گاندھی کا ٹویٹ

تو وہیں ڈسکس تھرو ایتھلیٹ ونود کمار نے اتوار کو ٹوکیو پیرالمپکس میں ایشیائی ریکارڈ کے ساتھ مردوں کی F52 ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا۔

Last Updated : Aug 30, 2021, 12:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.