ETV Bharat / bharat

ٹوکیو اولمپکس کا 11 واں دن: 2 اگست کا شیڈول، بھارت ان کھیلوں میں دکھائے گا طاقت - بھارت کے کھاتے میں اب دو تمغے

ٹوکیو اولمپکس کے 10ویں دن بھارت نے اپنے کھاتے میں ایک اور تمغہ حاصل کیا ہے۔ اسٹار شٹلر پی وی سندھو نے کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ چین کی بنگ جیاؤ کو شکست دے کر حاصل کیا ہے۔

tokyo olympics 2020 india schedule 2 august
ٹوکیو اولمپکس کا 11 واں دن: 2 اگست کا شیڈول، بھارت ان کھیلوں میں میں دکھائے گا طاقت
author img

By

Published : Aug 2, 2021, 6:45 AM IST

Updated : Aug 2, 2021, 7:34 AM IST

بھارت کے کھاتے میں اب دو تمغے ہیں۔ باکسنگ میں بھی میڈل پکا ہو گیا ہے۔ خاتون باکسر لولینا بورگوہین (Lovlina Borgohain ) سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

وہیں مردوں کی ہاکی ٹیم نے تاریخ رقم کی ہے۔ وہ برطانیہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہوگئی ہے۔ وہ چار دہائیوں کے بعد اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

ٹوکیو اولمپکس میں پیر کو بھارت کی دعوے داری ایتھلیٹکس کے ٹریک سے ہاکی تک دیکھا جائے گا۔ اس دوران کئی کھیلوں کے ایونٹس ہوں گے، جن میں بھارت میڈل تلاشے گا۔ 2 اگست کو اگر بھارت کے پاس میڈل جیتنے کا چانس ہوں گے تو کئی کھیلوں میں میں میڈل ایک قدم اور نزدیک پہنچنے کی امید ہوگی۔ یعنی، ساون کے دوسرے پیر کو بھارت اگر ٹوکیو میں اپنی پوری طاقت سے کھیل گیا تو اس کا اثر میڈل ٹیلی سے لیکر ترنگے کی عزت اور احترام سب پر دکھے گا۔

ایتھلیٹکس ابتدائی کھیلوں میں سے ایک ہوگا جہاں سے بھارت 2 اگست کو اپنی مہم شروع کرے گا۔ یہاں بھارت کی ‘دوتی چند‘ خواتین کے 200 میٹر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفیکیشن راؤنڈ میں دوڑتی نظر آئیں گی۔ وہ ہیٹ 4 میں دوڑیں گی، جو بھارتی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوگا۔

جاپان کے اوساکا میں شوٹنگ رینج سے بھارت کے لیے خبر مایوس کن رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں 2 اگست کو ایک نئے دن کے ساتھ ایک نئی امید ہوگی۔ بھارت کے دو رائفل مین سنجیو راجپوت اور ایشوریہ تومر پیر کو 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن میں حصہ لیتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کے نام ایک اور میڈل

اس ایونٹ کا کوالیفیکیشن راؤنڈ بھارتی وقت کے مطابق صبح 8 بجے ہوگا۔ جبکہ فائنل دوپہر ایک بجے ہوگا۔ اس کے علاوہ 2 اگست کو بھارت کی خواتین ہاکی ٹیم کا کوارٹر فائنل میچ آسٹریلیا سے ہوگا۔ یہ ایک بڑا میچ ہے۔ لیکن بھارتی خواتین نے الٹ پھیر کرتے ہوئے اس میچ کو جیت لیا تو نہ صرف وہ میڈل سے ایک قدم قریب ہوں گی، بلکہ یہ ایک مضبوط دعویدار کے طور پر بھی ابھریں گے۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ہوگا۔

ٹوکیو کی ایتھلیٹکس فیلڈ سے 2 اگست کی شام بڑی خبریں آسکتی ہیں۔ بھارت کی کمل پریت کور، جو یہاں اپنا پہلا اولمپکس کھیل رہی ہیں، خواتین کے ڈسکس تھرو ایونٹ کا تمغہ جیتنے کی بڑی دعویدار ہیں۔

کوالیفکیشن راؤنڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کمل پریت کے میڈل کا رنگ کیا ہوگا؟

یہ صرف پیر کی شام کو معلوم ہوگا۔ ٹوکیو میں ٹریک اینڈ فیلڈ ایرینا میں خواتین کا ڈسکس تھرو فائنل شام 4:30 بجے شروع ہوگا۔

Last Updated : Aug 2, 2021, 7:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.