نئی دہلی بھارت اور عالمی تاریخ میں7 نومبر کے چند اہم ترین واقعات درج ذیل ہیں۔
1858: انگریزوں کے خلاف لڑنے والے مشہور انقلابی بپن چندر پال کی پیدائش۔
1862: مغل سلطنت کے آخری شہنشاہ بہادر شاہ ظفر کا انتقال ۔
1876: بنکم چندر چٹوپادھیائے نے 'وندے ماترم' تحریر کی۔
1888: مشہور سائنسدان چندر شیکھر وینکٹ رمن کی پیدائش۔
1893: کولوراڈو کی خواتین کو ووٹ کا حق دیا گیا۔
1917: روس میں کامیاب بالشیوک انقلاب۔
1982: ترکی میں آئین منظور ہوا۔
1998: جان گلین نامی دنیا کا معمر ترین خلاباز بحفاظت زمین پر واپس آیا۔
1998: سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے ہندوستان اور پاکستان پر پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا۔
2003: سابق امریکی صدر جارج بش نے اسقاط حمل پر پابندی کے بل پر دستخط کیے۔
2012: گوئٹے مالا میں زلزلے سے 52 افراد ہلاک ہوئے۔
2015: ہدایت کار اور شاعر بپادتیہ بندوپادھیائے انتقال کر گئے۔