سنہ 1732۔ بھارت پر حکومت کرنے والی ایسٹ انڈیا کمپنی کے پہلے گورنر جنرل وارین ہسٹنگس کی برطانیہ کے آکسفورڈ شائر کے چرچل گاوَں میں پیدائش ہوئی۔
سنہ 1877۔ امریکہ کے مشہور اور اہم اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘کا پہلا شمارہ شائع ہو تھا۔
سنہ 1907۔ جنگ آزادی کے انقلابیوں نے چنگری پوٹا ریلوے اسٹیشن (اب بنگلہ دیش میں) پر انگریزوں کو نقصان پہنچانے کے لئے ڈکیتی کی۔ اس طرح کی جدوجہد کا واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا۔
سنہ 1917۔ فن لینڈ کو روس سے آزادی ملی۔
سنہ 1929۔ بھارت کو ڈومینین کا درجہ دینے کے لئے برطانوی وائس رائے نے بھارتی رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔
سنہ 1946۔ بھارت میں اندرونی حفاظت کے لئے ہوم گارڈ کی تشکیل کی گئی تھی۔
سنہ 1956۔ ہندوستانی آئین کے معمار بابا صاحب بھیم راوَ امبیڈکر کا انتقال ہوا تھا۔
سنہ 1956۔ جنوبی افریقہ میں سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے نیلسن منڈیلا اور 156 دیگر لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
سنہ 1962۔ بھارت نے چین میں واقع اپنا اقتصادی قونصل خانہ بند کردیا تھا۔
سنہ 1967۔ سوویت یونین نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔
سنہ 1978۔ اسپین میں قانون نافذ ہوا۔
سنہ 1983۔ یروشلم میں بس میں ہوئے دھماکے میں اسرائیل کے 6 شہری مارے گئے۔
سنہ 1986۔ فرانس نے مارواورا جزیرہ پرنیوکلیائی تجربہ کیا۔
سنہ 1987۔ سوویت یونین روس میں تیار جنگی طیارہ مگ۔ 29 ’باز‘نام سے ہندوستانی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا۔
سنہ 1990۔ جنگ ٹالنے کی کوششوں کے تحت عراق کے صدر صدام حسین نے عراق اور کویت میں یرغمال بنائے گئے سبھی غیر ملکیوں کی رہائی کا حکم دیا۔
سنہ 1992۔ ایودھیا میں واقع بابری مسجد کو کارسیوکوں نے منہدم کیا۔
سنہ 1997۔ جاپان کے کیوٹو میں بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس شروع ہوئی۔
سنہ 1998۔ ہوگو شاویز ونیزویلا کے صدر منتخب ۔
سنہ 1999۔ انڈونیشیا کی جیل سے 283 قیدی فرار ہوئے۔
سنہ 2001۔ افغانستان میں طالبان ہتھیار ڈالنے پر رضا مند ہوئے۔
سنہ 2012۔ مصر میں مظاہرہ کے دوران 7 افراد مارے گئے اور 770 زخمی ہوئے۔