1508-مغل بادشاہ ہمایوں کی پیدائش ہوئی۔
1527-مغل بادشاہ بابر نے چتوڑ گڑھ کے رانا سنگرام سنگھ اول کو آگرہ کی جنگ میں شکست دی۔
1756 -نیویارک میں پہلی مرتبہ سینٹ پیٹرک ڈے منایا گیا۔
1769 - برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی نے بنگال کے بنکروں پر پابندی عائد کی۔
1782 - مراٹھا حکمرانوں اور ایسٹ انڈیا کمپنی کے مابین صلبائی معاہدہ ہوا۔
1824 - 1824 کے اینگلو ڈچ معاہدہ پر دستخط ہوئے۔
1943 - ولیم جے کولف نے مصنوعی گردوں کی مشین کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کا پہلا ہیموڈائلیسس کیا ، جو ناکام رہا۔
1958 - امریکہ کے وینگارڈ۔ 1 سیٹلائٹ کا تجربہ کیا گیا ۔
1959- بدھسٹ مذہبی رہنما دلائی لامہ تبت سے ہندوستان پہنچے۔
1962 - ہندوستانی نژاد امریکی خلاباز کلپنا چاولہ کی پیدائش ہریانہ کے کرنال میں ہوئی ۔
1969- گولڈا مائر اسرائیل کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔
1989 - مشہور سیاستدان ہیم وتی نندن بہوگنا کا انتقال ۔
1990 - مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی پیدائش ہوئی ۔
1996 -سری لنکا نے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے ہراکر خطاب جیتا۔
2006- امریکہ نے ہندوستان کو ایک قابل اعتماد شراکت دار قرار دیا۔
2011- برطانوی اداکار مائیکل گاف کا انتقال ہوا۔
یو این آئی