ETV Bharat / bharat

انتخابی مہم کا آخری دن، 7 نومبر کو ووٹنگ

تیسرے مرحلے میں باقاعدہ طور پر راشٹریہ جنتا دل اور جے ڈی یو میں مقابلہ ہے کیوںکہ تیسرے مرحلے میں زیادہ تر نشستوں پر ان دونوں پارٹیوں کے امیدوار میدان میں ہیں۔

انتخابی مہم کا آخری دن، 7 نومبر کو ووٹنگ
انتخابی مہم کا آخری دن، 7 نومبر کو ووٹنگ
author img

By

Published : Nov 5, 2020, 7:17 AM IST

بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کی انتخابی مہم آج ختم ہوگی۔ آخری مرحلے میں 7 نومبر کو 15 اضلاع کی 78 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ نیز والمیکی نگر پارلیمانی نشست کے ضمنی انتخاب کے لئے بھی ووٹنگ 7 نومبر کو ہوگی۔

تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم میں تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی طاقت جھونک دی ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی، راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس کے تجربہ کار رہنما انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں، آر ایل ایس پی اور ہندوستان عوام مورچہ سمیت بائیں بازو کی جماعتوں کے رہنما بھی ریلیاں نکالنے، جلسوں اور روڈ شوز کے انعقاد میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راہل نے ای وی ایم کو بتایا مودی ووٹنگ مشین

خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تقریبا 56 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس مرحلے میں 17 اضلاع کے 94 حلقوں میں پولنگ ہوئی تھی۔ چیف انتخابی افسر ایچ آر سرینواس نے کہا کہ اس بار ووٹنگ کے فیصد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

تیسرے مرحلے میں کل ایک ہزار 463 امیدوار میدان میں ہیں، ان میں سے 146 خواتین اور ایک ٹرانسجینڈر بھی ہے، ریاست کے 15 اضلاع میں ہونے والے تیسرے مرحلے کے انتخابات میں مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، سیتامڑھی، مدھوبنی، سوپول، ارریہ، مدھے پورہ، پورنیہ، کٹیہار، کشن گنج، سہرسہ، دربھنگہ، ویشالی، مظفر پور اور سمستی پور کے اضلاع شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.