- 1661 - برطانیہ کے شہنشاہ چارلس دوئم اور پرتگال کی شہزادی رشتہ ازدواج سےمنسلک ہوئے اور پرتگال نے جہیز کے طور پر بمبئی (ممبئی) کو برطانیہ کے حوالے کیا۔
- 1757- سراج الدولہ کو پلاسی کی لڑائی میں انگریزوں نے شکست دی۔
- 1761 - مراٹھا حکمران پیشوا بالاجی باجی راؤ کی موت ہوئی۔
- 1810 - بامبے کے ڈنکن ڈاک کی تعمیر کا کام مکمل ہوا۔
- 1868 - کرسٹوفر ایل شالز نے ٹائپ رائٹر کا پیٹنٹ کرایا۔
- 1953 - جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کا انتقال ہوا۔
- 1956 - جمال عبد الناصر مصر کے صدر منتخب ہوئے۔
- 1960 - جاپان اور امریکہ کے مابین تحفظاتی معاہدہ ہوا۔
- 1980 - سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے چھوٹے بیٹے سنجے گاندھی فضائی حادثے میں ہلاک ہوئے۔
- 1985 - ائیر انڈیا کا ایک مسافر بردار طیارہ آئرلینڈ کے ساحل کے نزدیک ہوا میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں تمام 329 مسافروں کی موت ہوگئی۔
- 1994 - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جنوبی افریقہ کی رکنیت کو منظوری دی۔
- 1994 - شمالی کوریا کی جانب سے جوہری پروگرام پر پابندی لگانے کا اعلان ہوا۔
- 1996 - شیخ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیا۔
- 2008- ملک کی ٹائر بنانے والی معروف جے کے ٹائر انڈیا لمیٹڈ نے میکسیکو کی ٹائر کمپنی ٹورنال اور اس کی معاون کمپنیوں کو 270 کروڑ ڈالر میں حاصل کیا۔
- 2013 - نیک والنڈا رسی کے ذریعہ امریکہ کی گرانڈ کینیان پہاڑی کو عبور کرنے والے پہلے شخص بنے۔
- 2014 - گجرات کی 'رانی کی واو' اور ہماچل کا ’گریٹ ہمالین نیشنل پارک‘ عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل ہوا۔
- 2016 - برطانیہ کے عوام نے یورپی یونین سے علاحدہ ہونے کے حق میں ووٹ دیا۔ اس تجویز کے حق میں 51.9 فیصد ووٹ اور 48.1 فیصد ووٹ مخالفت میں پڑے۔
- 2017 - محمد بن نائف کے بعد محمد بن سلمان سعودی عرب کے نئے جانشین مقرر ہوئے۔
یو این آئی