- 1624- ہالینڈ اور فرانس کے درمیان اسپین مخالف معاہدے پر دستخط ہوئے۔
- 1907- فرانس اور جاپان کے درمیان چین کی آزادی اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔
- 1931- ناروے نے مشرقی گرین لینڈ پر قبضہ کیا۔
- 1934- سوویت یونین اور رومانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات دوبارہ بحال ہوئے۔
- 1940- اٹلی نے دوسری عالمی جنگ کے دوران فرانس اور برطانیہ کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
- 1940- ناروے نے نازی کے سامنے خودسپردگی کی۔
- 1940- کناڈا نے اٹلی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
- 1944- دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی فوج نے یونان کے 218 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔
- 1946- شہنشاہیت ختم ہونے کے بعد اٹلی جمہوری ملک بنا۔
- 1966- مہاراشٹر کے ناسک میں جنگی مگ طیاروں کی تیاری شروع ہوئی۔
- 1986- بھارت نے انگلینڈ کو 5 وکٹ سے ہرا کر پہلی بار لارڈز میں ٹیسٹ میچ جیتا۔
یو این آئی