نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 27 مئی کے اہم واقعات اس طرح ہیں:
1805 - نپولین بوناپارٹ اٹلی کا شہنشاہ بنا۔
1894 - معروف ناقد اور مضمون نگار پدم لال پنلال بخشی کی پیدائش ہوئی تھی۔
1895 - برطانوی موجد برٹ اکریس نے فلم پروجیکٹ کے لیے پیٹنٹ حاصل کیا۔
1896 - زار نکولس دوم روس کا آخری شہنشاہ بنا۔
1930 - رچرڈ جی ڈریو نے چپکنے والی ٹیپ کا پیٹنٹ حاصل کیا جسے شفاف سیلفین ٹیپ (سیلو ٹیپ) کہا جاتا ہے۔
1937 - امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں گولڈن گیٹ کے نام سے دنیا کے ایک خوبصورت ترین پل کا افتتاح ہوا۔
1951- ممبئی میں تاراپوروالا ایکوریم کا افتتاح ہوا۔
1957- کاپی رائٹ بل منظور ہوا۔
1962- بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی روی شاستری کی پیدائش ہوئی۔ روی شاستری 27 مئی 1962 کو مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں پیدا ہوئے۔
1964 - جدید ہندوستان کے معمار اور ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کا انتقال ہوا۔
1981 - سوویت یونین کے مشرقی قزاخ علاقے میں جوہری تجربات کیے گئے۔
1994 - ادب کے نوبل انعام یافتہ روسی مصنف الیگزینڈر سولکنیتسن مغرب میں 20 سال کی جلاوطنی ختم کرنے کے بعد وطن واپس لوٹے۔
2006-انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں 6.3 شدت کے زلزلے کے باعث 6000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
2010- جوہری ٹیکنالوجی سے لیس دھنش اور پرتھوی 2 میزائلوں کا چاندی پور، اڈیشہ میں کامیاب تجربہ کیا گیا۔
2013- عراق میں بم دھماکے میں 75 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوئے۔
2016 - بارک اوباما ہیروشیما پیس میموریل پارک کا دورہ کرنے اور ہیباکوشا سے ملاقات کرنے والے پہلے امریکی صدر بنے۔
یو این آئی