نئی دہلی: بھارتی اور عالمی تاریخ میں 16 دسمبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
1631 - اٹلی کے ماؤنٹ ویسوویئس میں آتش فشاں پھٹنے سے چھ گاؤں تباہ، چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
1707 - جاپان میں ماؤنٹ فیوجی پہاڑ میں آتش فشاں دھماکہ ہوا۔
1862 - نیپال میں آئین نافذ ہوا۔
1920 - چین کے صوبہ کانسو میں زلزلے سے ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
1927 - آسٹریلیا کے عظیم بلے باز سر ڈان بریڈمین نے نیو ساؤتھ ویلز اور ساؤتھ آسٹریلیا کے درمیان میچ میں اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کیا۔
1920 - کلکتہ بجلی سپلائی کارپوریشن نے دریائے ہُگلی میں نہر کی کُھدائی شروع کی۔
1937 - بھارت کے بہترین باکسروں میں سے ایک، ہوا سنگھ کی پیدائش۔
1951 - سالار جنگ میوزیم حیدرآباد میں قائم ہوا۔
1958- کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں ایک گودام میں زبردست آگ لگنے سے 82 لوگ ہلاک ہو گئے۔
1959- مغربی پاکستان کےلورالائی میں شدید برف باری کی وجہ سے 48 لوگ ہلاک ہوئے۔
1971 - بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کے بعد بنگلہ دیش پاکستان سے الگ ہوا اور ایک آزاد ملک بن گیا۔
1985 - تمل ناڈو کے کلپکم میں پہلا فاسٹ بریڈر ٹیسٹ ری ایکٹر (ایف بی ٹی آر) قائم کیا گیا۔
1991 - قزاخستان نے سوویت یونین سے آزادی کا اعلان کیا۔
1993 - نئی دہلی میں 'تعلیم سب کے لیے' کانفرنس کا آغاز ہوا۔
1094 - پلاؤ اقوام متحدہ کا 185 واں رکن بن گیا۔
1999 - گولان ہل کے معاملے پر شام اسرائیل مذاکرات ناکام ہو گئے۔
2002 - بنگلہ دیش نے 31 واں یوم فتح منایا۔
2004 - دوردرشن کی فری ٹوایئر ڈی ٹی ایچ سروس ' ڈی ڈائریکٹ پلس' کا آغاز۔
2006- نیپال میں خلائی آئین کو حتمی شکل دی گئی۔ اس کے تحت بادشاہ گیانیندر کو ملک کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
2014 - پاکستان میں پشاور میں ایک اسکول پر تحریک طالبان کے حملے میں 145 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر اسکول کے بچے تھے۔
یو این آئی