نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 13 دسمبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
1920 - نیدرلینڈ کے دی ہیگ میں لیگ آف نیشنز کی بین الاقوامی عدالت قائم ہوئی۔
1921 - بنارس ہندو یونیورسٹی کا افتتاح 'پرنس آف ویلز' نے کیا۔
1925 - بھارت کے مشہور ماہر اقتصادیات لکشمی چندر جین کی پیدائش ہوئی۔
1937 - چین اور جاپان کے درمیان ہوئی نانجنگ کی جنگ جاپانیوں نے جیت لی۔ اس کے بعد طویل عرصہ تک قتل و غارت اور مظالم کا دور جاری رہا۔
1955-گوا کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کی پیدائش ہوئی۔
1955 - بھارت اور سوویت یونین نے پنچشیل کی اشاعت کو قبول کیا۔
1961 - منصور علی خان پٹودی نے دہلی میں انگلینڈ کے خلاف اپنے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیریئر کا آغاز کیا۔
1974 - مالٹا جمہوری ملک بنا۔
1981 - پولینڈ میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کیا۔
1986 - ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ سمیتا پاٹل کا انتقال ہوا۔
1989- وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی کو دہشت گردوں کے چنگل سے رہائی کے بدلے پانچ کشمیری دہشت گردوں کو جیل سے رہا کیا گیا۔
1996 - قوفی عنان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔
1998 - مہاتما رام چندر ویر کو کولکاتہ کے بڑا بازار لائبریری کی جانب سے "بھائی ہنومان پرساد پوددار راشٹر سیوا" ایوارڈ سے نوازا گیا۔
2001 - دہلی میں واقع ہندوستانی پارلیمنٹ پر دہشت گرد انہ حملہ ہوا۔
2002 - یورپی یونین کی توسیع کی گئی۔
2004 - بھارت اور پاکستان کے درمیان نیوکلیئر اور سر کریک پر مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہوئے۔
2006-ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی طرف سے ویتنام کو 50ویں رکن کے طور پر شامل کرنے کے پیش نظر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
2007- سری لنکا ئی فوج ور ایل ٹی ٹی ای کے درمیان ہوئی لڑائی میں ایل ٹی ٹی ای کے 17 شر پسند مارے گئے۔
2008- جموں و کشمیر کے پانچویں مرحلے کے لیے 11 اسمبلی حلقوں میں57 فیصد پولنگ ہوئی۔
2012 -نابیناکے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 30 رنوں سے شکست دے کر عالمی چیمپئن کا خطاب جیتا۔
یو این آئی