نئی دہلی: بھارتی اور عالمی تاریخ میں 20 نومبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
1815 - روس، پرشیا، آسٹریا اور انگلینڈ نے یورپ میں امن برقرار رکھنے کے لیے ایک اتحاد قائم کیا۔
1829 - روس کے نکولایف اور سیواستوپول علاقوں سے یہودیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔
1866- واشنگٹن، امریکہ میں ہاورڈ یونیورسٹی کا قیام۔
1910 - مشہور روسی مصنف لیو ٹالسٹائی نمونیا کے باعث انتقال کر گئے۔
1917- کلکتہ (اب کولکاتہ) میں بوس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا قیام۔
1945- جاپان کا امریکہ کے سامنے مکمل ہتھیار ڈالنا اور دوسری جنگ عظیم کا خاتمہ۔
1968 - امریکہ نے نیوادا میں جوہری تجربہ کیا۔
1981 - بھاسکر سیٹلائٹ چھوڑا گیا۔
1984ء معروف شاعر فیض احمد فیض انتقال کر گئے۔
1995 - برطانیہ کی شاہی بہو ڈیانا نے اپنے غیر ازدواجی تعلقات کو عوامی طور پر قبول کیا۔
1998 - بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ثریا کا پہلا ماڈیول جاری کیا گیا۔
1914 - ہندوستان کی مشہور شاعرہ نرملا ٹھاکر کا انتقال ہوا۔
2015- افریقی ملک مالی کے دارالحکومت بماکو میں کم از کم 19 افراد کو یرغمال بنا کر ہلاک کر دیا گیا۔
2016 - پی وی سندھو نے چائنا اوپن سپر سیریز کے فائنل میں چین کی سن یو کو شکست دے کر پہلا سپر سیریز کا خطاب جیتا۔
2017- کانگریس کے سینئر لیڈر پریارنجن داس منشی کا انتقال ہو گیا۔
یو این آئی