نئی دہلی: بھارتی اور عالمی تاریخ میں 04 اکتوبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں:
1227 - خلیفہ العادل کا قتل ہوا۔
1824 - میکسیکو جمہوری ملک بنا۔
1963 - طوفان فلورا سے کیوبا اور ہیٹی میں 6000 افراد ہلاک ہوئے
1996 - پاکستان کے 16 سالہ بلے باز شاہد آفریدی نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 37 گیندوں پر سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ بنایا۔
1977 - بھارت کے وزیر خارجہ اٹل بہاری واجپئی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ہندی زبان میں خطاب کیا۔ یہ ہندی زبان میں دیا جانے والا پہلا خطاب تھا۔
2000 - چانگ چون شیونگ تائیوان کے نئے وزیر اعظم بنے۔
2002 - پاکستان میں شاہین میزائل کا تجربہ کیا گیا۔
2005 - بالی بم دھماکوں میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
2006 - جولین اسانج نے ویکی لیکس کی بنیاد رکھی۔
2008 - امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے ہندوستان کا یک روزہ دورہ کیا۔
2011 - امریکہ نے اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو عالمی دہشت گرد اعلان کیا، اور اس پر 10 ملین ڈالر کا انعام رکھا گیا۔
2012 - چین میں مٹی کے تودے گرنے سے 19 افراد ہلاک ہوئے۔
2012 - فارمولا ون کے سورما مائیکل شوماکر ریٹائر ہوئے۔
یو این آئی