ETV Bharat / bharat

Today in History عالمی تاریخ میں آج کا دن - تاریخ میں آج کا دن

بھارت اور عالمی تاریخ میں 24 ستمبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں:- Today in History

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن
author img

By

Published : Sep 24, 2022, 6:45 AM IST

نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 24 ستمبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں:-

1688 - فرانس نے جرمنی کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

1726 - ایسٹ انڈیا کمپنی کو بمبئی، کلکتہ اور مدراس میں میونسپل کارپوریشن اور میئر کورٹ بنانے کا اختیار دیا گیا۔

1789 - امریکہ میں اٹارنی جنرل کا دفتر بنایا گیا۔

1859 -فوجی بغاوت میں سرگرم نانا صاحب عرف دھونڈو پنت کا انتقال نیپال میں ہوا ۔

1861 - بھارتی جدوجہد آزادی میں قوم پرست تحریک کے ممتاز رہنما میڈم بھیکاجی کاما کی پیدائش ہوئی۔

1932 - ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور مہاتما گاندھی کے درمیان پونے کی یروڈا سینٹرل جیل میں 'دلتوں' کے لیے قانون ساز اسمبلیوں میں نشستیں حاصل کرنے کے لیے ایک خصوصی معاہدے پر دستخط ہوئے۔

1932 - بنگال کی انقلابی قوم پرست پریتی لتا وڈیدار ملک کی آزادی کے لیے اپنی جان دینے والی پہلی خاتون بنیں۔

1948 - ہونڈا موٹر کمپنی کا قیام عمل میں آیا۔

1950- سابق انڈین کرکٹر مہندر امرناتھ کی پیدائش ہوئی۔

1965 - یمن کے تیئں سعودی عرب اور مصر کے درمیان معاہدہ ہوا۔

1971 - برطانیہ نے جاسوسی کے الزام میں 90 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کیا۔

1978 - سابق سوویت یونین نے زیر زمین ایٹمی تجربہ کیا۔

1979 - گھانا نے آئین نافذ کیا۔

1990 - مشرقی جرمنی وارسا معاہدے سے الگ ہو ا۔

1996 - امریکی صدر بل کلنٹن نے اقوام متحدہ میں جامع نیوکلیئر ٹیسٹ پابندی معاہدے پر دستخط کیے۔

2003 - فرانس کے صدر جیک شیراک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کی امیدواری کی حمایت کی۔

2007 - ینگون شہر میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ میانمار کی فوجی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

2008 - چین اور نیپال نے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے۔

2009 - ملک کے پہلے چندریان-1 نے چاند کی سطح پر پانی کی موجودگی کی تصدیق کی۔

2013 -پاکستان کے بلوچستان میں آئے 7.7 شدت کے زلزلے سے 515 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔

2014 - انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کا سیٹلائٹ منگلیان کامیابی کے ساتھ مریخ کے مدار میں داخل ہوا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.