1559 - اٹلی کے جینوا علاقے سے یہودیوں کو نکالا گیا۔
1679 - مغل حکمران اکبر نے جزیہ ٹیکس ختم کیا۔
1720 - پیشوا بالاجی وشوناتھ کا انتقال ہوا۔
1745 - آسٹریا اور باویریا نے امن معاہدے پر دستخط کیے۔
1767 - ہسپانوی سلطنت اور نیپلیس کی حکومت میں یسوعی سوسائٹی کا خاتمہ کیا گیا۔
1792 - سکہ قانون نافذ ہوا۔ امریکی ریاست منٹ کی تشکیل ہوئی۔
1860- اٹلی کی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس تیورین میں شروع ہوا۔
1902 - کلاسیکل گلوکار بڑے غلام علی خان کی پیدائش ہوئی۔
1902 ۔ امریکہ کے لاس اینجلس میں پہلا الیکٹرک مووی تھیٹر کھلا۔
1912۔ ٹائٹینک جہاز کا سمندری تجربے کا آغاز ہوا۔
1933 - ہندستانی کرکٹر پرنس رنجیت سنگھ جی کی پیدائش گجرات کے جام نگر میں ہوئی۔
1935 - برطانیہ کے رابرٹ واٹسن واٹ نے پہلا عملی راڈار سسٹم تیار کیا۔
1940- برطانیہ اور ڈنمارک نے تجارتی معاہدے پر دستخط کیے۔
1941 - جرمن اور اطالوی افواج نے اجدابیا شہر سے انگریزوں کو باہر نکالا۔
1942 - کانگریس نے کرپس مشن کی تجویز کو مسترد کیا۔
1969 - بالی وڈ کے مشہور اداکار اجے دیوگن کی پیدائش ہوئی۔
1981 - ٹیلیویژن کے مشہور مزاحیہ اداکار کپل شرما کی پیدائش ہوئی۔
1984 - اسکواڈرن لیڈر راکیش شرما ’مشن سویوز ٹی -11‘ کے تحت خلا میں جانے والے پہلے ہندوستانی خلاباز بنے۔
1989- فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے رہنما یاسر عرفات فلسطین کے صدر منتخب ہوئے۔
1995 - غزہ میں ہوئے ایک دھماکے میں حماس کے لیڈر سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔
1997- سمیتا سنہا نے 3200 کلوگرام وزنی ٹرک کو اپنے اوپر سے پار کرنے کی اجازت دے کر ریکارڈ قائم کیا۔
2001 - نیپال میں ماؤنواز باغیوں کے ذریعہ 35 پولیس اہلکاروں کا قتل ہوا۔
2007 -جزائر سلیمان میں زبردست سونامی آئی۔
2011 - ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں منعقد فائنل میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2011 کا خطاب جیتا۔
2013 - برما کے ینگون شہر میں ایک مسجد کے اندر زبردست آگ زنی میں 13 بچوں کی جھلس کر موت ہوئی۔
2015 - کینیا کی گاریسا یونیورسٹی میں بندوق برداروں کے حملے میں 140 افراد کی موت ہوئی۔
2017 - وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں ملک کی سب سے طویل چنانی - ناشری روڈ سرنگ قوم کے نام وقف کی۔
یو این آئی