نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 17 ستمبر کے اہم واقعات مندرجہ ذیل ہیں۔
1598- ہالینڈ کے ملاحوں نے ماریشس کو دریافت کیا۔
1761 - کوسابروما کی جنگ لڑی گئی۔
1778- امریکہ اور ہندوستانی قبائل کے درمیان پہلے معاہدے (فورٹ پٹ) پر دستخط کئے گئے۔
1828- جاپان کے شہر کیوشو میں ایک خوفناک طوفان سے تقریباً 10,000 افراد ہلاک ہوئے۔
1914ء اینڈریو فشر تیسری بار آسٹریلیا کے وزیراعظم بنے۔
1934- اس وقت کا سوویت روس لیگ آف نیشنز میں شامل ہوا۔
1941 - نیوزی لینڈ کی لیبر پارٹی نے سزائے موت کو ختم کر دیا۔
1949 - دراوڑ منیترا کژگم (ڈی ایم کے) کا قیام عمل میں آیا۔
1950 - وزیر اعظم نریندر مودی کی پیدائش۔
1956 - انڈین آئل اینڈ نیچرل گیس کمیشن قائم ہوا۔
1956 - آسٹریلیا میں ٹیلی ویژن پر پہلی بارٹیلی کاسٹ ہوا۔
1956 - نارمن بکلی نے اپنی موٹر بوٹ میں پانی کی رفتار کا عالمی ریکارڈ توڑا۔
1957 - ملائیشیا نے اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی۔
1974 - بنگلہ دیش، گریناڈا اور گنی بساؤ اقوام متحدہ میں شامل ہوئے۔
1976 - ناسا نے اپنی پہلی خلائی شٹل کو عوامی طور پر ظاہر کیا۔
1988 - سمر اولمپکس جنوبی کوریا کے شہر سیول میں منعقد ہوئے۔
2004 - یورپی پارلیمنٹ نے مالدیپ پر پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد منظور کی۔
2011 - نیویارک کے زکوٹی پارک میں وال اسٹریٹ پر قبضہ کی تحریک شروع ہوئی۔
2014 - چینی صدر شی جن پنگ نے تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ہندوستان کا دورہ کیا۔
2016 - چیلسی، نیویارک میں ایک دہشت گردانہ بم سے 29 زخمی۔
2017 - پی وی سندھو کوریا اوپن سپر سیریز جیتنے والی پہلی ہندوستانی شٹلر بن گئیں۔
یواین آئی