نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ کے اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔
سنہ 1890۔ اٹلی میں عام انتخابات ہوئے۔
سنہ 1892۔ لومانی کانگو کی جنگ میں بیلجیم نے عرب کو شکست دی۔ جنگ میں تقریباً 3 ہزار افراد مارے گئے۔
سنہ 1904۔ امریکہ میں سینٹ لوئی میں تیسرے اولمپک کھیلوں کا اختتام ہوا۔
سنہ 1914۔ ہندی اور اردو کے معروف مصنف کرشن چندر کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1926۔ گرو سائی بابا کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1930۔ معروف گلوکارہ گیتا دت کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1937۔ معروف طبیعیات، حیاتیات اور ماہر آثار قدیمہ جگدیش چندر بوس کا انتقال ہوا۔
سنہ 1946۔ ویتنام کے ہیفیونگ شہر میں فرانسیسی بحریہ کے جہاز میں لگی شدید آگ میں چھ ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔
سنہ 1983۔ ملک میں پہلی بار نئی دہلی میں دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
سنہ 1984۔ لندن کے مصروف ترین آکسفورڈ سرکس اسٹیشن پر لگنے والی آگ میں تقریباً ایک ہزار افراد پھنس گئے۔
سنہ 1990۔ بیسویں صدی کے سب سے عظیم مصنفوں میں شمار کئے جانے والے رولڈ ڈال کا انتقال ہوا جنہوں نے بچوں کے لیے بہترین ادب کی تخلیق کی۔
سنہ 1997۔ ساہتیہ اکادمی انعام یافتہ نراد سی چودھری 100برس کے ہوئے۔
سنہ 2002۔ جی -20 کانفرنس نئی دہلی میں شروع ہوئی۔
سنہ 2006۔ امریکہ نے روس کی جیٹ تیار کرنے والی کمپنی سخوئی پر پابندی ہٹائی۔
سنہ 2007۔ آسٹریلیا میں ہوئے انتخابات میں لیبر پارٹی جیتی۔
سنہ 2009۔ فلپائن میں 32 میڈیا اہلکاروں کو قتل کیا گیا۔
یو این آئی