نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 14 جنوری کے چند اہم واقعات حسب ذیل ہیں۔
سنہ 1551۔ اکبر کے نو رتن میں سے ایک ابوالفضل کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1592۔مغل بادشاہ جہانگیز کے دوسرے بیٹے خرّم کی پیدائش ہوئی۔ خرم آگے چل کر شاہ جہاں کے نام سے شادشاہ بنا۔
سنہ 1641۔ یونائٹیڈ ایسٹ انڈیا کمپنی نے مکہ شہر پر فتح حاصل کی۔
سنہ 1758۔ انگلینڈ کے شہنشاہ کے ایک حکم نامے کے تحت ایسٹ انڈیا کمپنی کو ہندوستان میں کسی بھی کمپنی یا شہنشاہ کے خلاف جنگ میں لوٹی گئی ملکیت کو رکھنے کا حق ملا۔
سنہ 1760۔ فرانسیسی جنرل لے لی نے اپنی نوآبادیات پانڈیچری (پڈوچیری) کو برطانوی کپتان آئرے کوٹ کے سپرد کیا۔
سنہ 1761 ۔ مراٹھوں اور احمدشاه ابدالی کے درمیان پانی پت کی تیسری لڑائی ہوئی۔
سنہ 1842۔ عظیم ادیب اور نیشنلسٹ فقیر موہن سیناپتی کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1851 ۔ مراٹھوں کے آخری پیشوا باجی راؤرگھوناتھ کا انتقال ہوا۔
سنہ 1867۔ پیرو نے اسپن کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
سنہ 1907۔ کیریبین ملک جمائیکا کی راجدھانی کنگسٹن میں آئے تباہ کن زلزلے سے 1000 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔
سنہ 1912۔ ریمنڈ پونکارے فرانس کے وزیراعظم بنے۔
سنہ 1938۔راما کرشن مشن کے نئے بیلور مٹھ کو قائم کیا گیا تھا۔
سنہ 1943۔ اتحادی ممالک کے لیڈروں نے دوسری عالمی جنگ کے اختتام کے بعد بلاشرط خودسپردگی پر اتفاق رائے قائم کرنے کے لئے مراقش کے کاسابلانکا میں کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس امریکہ صدر فرینکلن روزویلٹ نے حصہ لیا تھا۔
سنہ 1949۔ جنوبی افریقہ کے ڈربن میں نسلی فسادات میں 142 لوگ مارے گئے۔
سنہ 1953 ۔ مارشل ٹیٹو یوگوسلاویہ کی پہلے صدر منتخب ہوئے۔
سنہ 1954۔ مشہور اداکارہ مارلن منرو نے مشہور بیس بال کھلاڑی اور ریڈ کراس کے کارکن جوئے ڈی میگیو سے شادی کی تھی۔ شادی کے نو مہینے کے بعد جوئے کا انتقال ہوگیا تھا۔
سنہ 1956۔ اردن سرکار نے بغداد معاہدے میں شامل ہونے انکار کردیا۔
سنہ 1967 ۔اٹلی کے سسلی میں زلزلہ سے 231 لوگوں کی موت ہوئی۔
سنہ 1969۔ ہندستان کی جنوبی ریاست مدراس کا نام بدل کر تملناڈو رکھا گیا۔
سنہ 1974۔ عالمی فٹبال لیگ کا قیام عمل میں آیا۔
سنہ 1975۔ سوویت یونین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی سمجھوتہ ختم کیا۔
سنہ 1980۔ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی نے افغانستان پر دسمبر 1979 میں روس کے حملہ کے بعد ایک قرارداد پاس کرکے غیر ملکی فوجوں کو فوراََ افغانستان خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔
سنہ 1982۔ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 20 نکاتی اقتصادی پروگرام نافذ کیا تھا۔
سنہ 1982۔ ایس زیڈ قاسم کی قیادت میں 21 ہندوستانی سائنسدانوں کا گروپ پہلی بار کامیابی سے اٹلانٹک پہنچا۔
سنہ 1986۔وسطی امریکی ملک گواٹے مالا میں آئین نافذ ہوا۔
سنہ 1990 ۔ ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان ویزا کی پابندی ختم ہوئی۔
سنہ 1994۔ یوکرین، روس اور امریکہ نے ماسكو میں ایٹمی ہتھیار کم کرنے سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے۔
سنہ 1998۔ عظیم گلوکارہ ایم ایس سبا لکشمی کو بھارت رتن سے سرفراز کیاگیا۔
سنہ 1998۔نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات پروفیسر امرتیہ سین کو ٹرینیٹی کالج کا سربراہ بنایا گیا۔
سنہ 2000۔ اسٹیو بالمر دنیا کے بہترین کمپیوٹر سافٹ ویئر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بنے۔
سنہ 2001۔ السلواڈور میں آئے زلزلہ میں 234 افراد ہلاک ہو ئے۔
سنہ 2007۔ نیپال میں عبوری آئین منظور ہوا۔
سنہ 2011 ۔کیرلا میں سبری مالا کے نزدیک بھگڈر میں 104 عقیدت مندوں کی موت ہوئی۔
سنہ 2012 ۔عراق کے بصرہ شہر میں خودکش حملہ میں 53 لوگ ہلاک اور 130 زخمی ہوئے۔
یو این آئی