ETV Bharat / bharat

Today in History آج ہی کے دن امریکہ نے جاپان کے ناگاساکی شہر پر دوسرا نیوکلیائی بم 'فیٹ مین' گرایا - آج کی ملکی اور عالمی تاریخ

ملکی اور عالمی تاریخ میں 9 اگست کے اہم واقعات پیش خدمت ہیں۔ آج ہی کے دن برطانوی حکمراں نے ایک چارٹر کے تحت ایسٹ انڈیا کمپنی کو مکمل اختیارات دیے جن کے تحت وہ ایشیا میں جنگ اور امن کا اعلان کرسکتی تھی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 9, 2023, 7:00 AM IST

نئی دہلی: بھارت اور دنیا کی تاریخ میں نو اگست کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1173۔ اٹلی میں بنی پیسا کی جھکی ہوئی مینار کی تعمیر شروع ہوئی۔

1683۔ برطانوی حکمراں نے ایک چارٹر کے تحت ایسٹ انڈیا کمپنی کو مکمل اختیارات دیے جن کے تحت وہ ایشیا میں جنگ اور امن کا اعلان کرسکتی تھی۔

1788۔ غلام قادر نے چھرے سے دہلی کے سلطان شاہ عالم دوم کو اندھا کیا۔

1831۔امریکہ میں پہلی مرتبہ بھاپ کے انجن والی ٹرین چلی۔

1876 ۔بنگال کے برطانوی گورنر لارڈ لیٹن دوئم (27۔1922 عیسوی) کی پیدائش ہوئی۔

1925۔ ہندوستان سوشلسٹ ریپبلکن ایسوسی ایشن کے ممبروں نے کاکوری کے نزدیک سرکاری خزانے کو لوٹا۔

1942۔ممبئی میں ہندستان چھوڑو تحریک کے ساتھ ’’کرو یا مرو‘‘کا نعرہ دینے کے بعد بابائے قوم مہاتما گاندھی 50 حامیوں کے ساتھ گرفتار ہوئے۔

1942۔ مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس نے ملایا (ملائیشیا) میں جاپان کی مدد سے انڈین نیشنل آرمی بنائی۔

1945۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکہ نے جاپان کے ناگاساکی شہر پر دوسرا نیوکلیائی بم ’فیٹ مین‘گرایا۔

1963۔روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایٹمی ہتھیاروں کے تجربہ پر پابندی کے معاہدے پر دستخط کرنے والا ہندستان پہلا ملک بنا۔

1969۔ کلکتہ کی یادگار اوچھیتر لونی کا نام بدل کر شہید مینار رکھا گیا۔

1970۔ مجاہد آزادی ترلوکی ناتھ چکروتی کا انتقال ہوا۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 30 برس مختلف جیلوں میں گزارے تھے۔

1971 ۔ہند و پاکستان نے دوستانہ معاہدے پر دستخط کئے۔

1971۔ ہندوستان اور سوویت یونین نے 20 برس کیلئے حملہ نہ کرکے امن دوستی اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔

1973 ۔سوویت یونین نے مریخ ۔ 7 کا تجربہ کیا۔

1975۔بالی وڈ اداکار مہیش بابو کی پیدائش ہوئی۔

1999 ۔روس کے صدر بورس یلتسین نے وزیر اعظم سرگئی استیپشک کو برخاست کرکے انٹیلی جنس سروس کے سربراہ ولادیمیر پوٹن کو عبوری وزیر اعظم مقرر کیا۔

2000۔پارلیمنٹ نے مدھیہ پردیش تشکیل نو بل 2000 کو منظوری دی جس سے ایک الگ ریاست چھتیس گڑھ کا قیام عمل میں آیا۔

2005 ۔ناسا کا انسانی خلائی جہاز ڈسکوری 14 دن کے کامیاب سفر کے بعد کیلی فورنیا میں واقع ائیر بیس پر بحفاظت واپس اترا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.