نئی دہلی: بھارت اور دنیا کی تاریخ میں پانچ اگست کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1391۔ اسپین کے بارسلونا اور ٹولیڈو میں یہودیوں کا قتل عام کیا گیا۔
1775۔ مہاراجہ نندکمار کو کلکتہ میں پھانسی دی گئی۔ جعلسازی کے معاملے میں انگریزوں کے طرف سے ہندوستان میں یہ آخری پھانسی تھی۔
1861۔ امریکہ میں پہلی مرتبہ ٹیکس نافذ کیا گیا۔
1914۔ امریکہ کے اوہیو صوبہ میں بجلی سے کنٹرول ہونے والا دنیا کا پہلا ٹریفک سنگنل لگا۔
1926۔ جرمنی اور فرانس کے درمیان تجارتی سمجھوتہ ہوا۔
1930۔ امریکی خلاز نیل آرم اسٹرانگ کی پیدائش ہوئی۔
1941۔ دوسری عالمی جنگ میں سمولنسک کی لڑائی میں فتح کے بعد جرمنی نے تین لاکھ سوویت فوجیوں کو قیدی بنالیا۔
1945۔ امریکہ نے جاپانی شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرائے۔
1949۔ ایکواڈور میں زلزلہ سے 60 شہر تباہ ، کم از کم چھ ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
1949۔ اسپین کے کیٹو میں آئے 70۔6 شدت کے زلزلے میں 6000 لوگوں کی موت ہوئی۔
1960۔ نیلسن منڈیلا کو جیل میں ڈال دیا گیا جہاں سے وہ 1990 میں رہا ہوئے۔
1963۔ امریکہ، سوویت یونین اور برطانیہ نے نیوکلیائی تجربہ پر پابندی کے سلسلے میں بات چیت کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ اس کے علاوہ ان ملکوں نے نیوکلیائی تجربہ پر پابندی سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے۔
1964۔ امریکہ نے شمالی ویتنام پر بمباری شروع کی۔
1965۔ پاکستانی فوج کے ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی ہند۔ پاک جنگ شروع ہوئی۔
1969۔ ہندوستانی کرکٹر وینکٹیش پرساد کی پیدائش ہوئی۔
1975۔ فلم اداکارہ کاجول پیدا ہوئیں۔
1981۔ امریکی صدر اونالڈ ریگن نے گیارہ ہزار سے زائد ہڑتالی ایر ٹریفک کنٹرولروں کو ایک ساتھ ملازمت سے برخاست کردیا۔
1991۔ جسٹس لیلا سیٹھ ہماچل پردیش ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بنیں۔
2012۔ امریکہ کے اوک کریک شہر میں گردوارہ پر حملہ میں چھ لوگوں کی موت ہوئی۔
یو این آئی