- 1748 - برطانوی فوج کا پہلا دستہ بھارت پہنچا۔
- 1876 - سائنس ایسوسی ایشن کا قیام۔
- 1883- اٹلی کے ڈکٹیٹر بینیٹو مسولینی کی ولادت۔
- 1891- مشہور سماجی مصلح 'ایشور چندر ودیاساگر' کا انتقال۔
- 1904- پیرس میں مشہور صنعتکار 'جے آر ڈی ٹاٹا' کی پیدائش۔
- 1949 - برطانوی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ریڈیو پر نشریات کا آغاز۔
- 1957 - اقوام متحدہ نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) قائم کیا۔
- 1958 - امریکی صدر آئزن ہاورنے امریکی خلائی ایجنسی'ناسا' کی بنیاد رکھی۔
- 1959- بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت کی پیدائش۔
- 1980 - ماسکو اولمپک کھیلوں کے ہاکی ایونٹ میں بھارت نے سونے کا تمغہ جیتا۔
- 1981 - لندن میں سینٹ پال کیتھیڈرل میں پرنس چارلس اور ڈیانا کی شادی۔
- 1983 - پہلے پائلٹ لیس ہوائی جہاز کا تجربہ کیا گیا۔
- 1996 - مجاہد آزادی ارونا آصف علی کا انتقال۔
- 1996 - چین نے لوپنور میں 45 واں زیر زمین جوہری تجربہ کیا۔
- 2006 - سری لنکا کے بلے بازوں مہیلا جے وردھنے اور کمار سنگاکارا نے ٹسٹ کرکٹ میں 624 رنز کی شراکت کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
- 2007 - سائنسدانوں نے ایتھنز میں پری ہسٹوریکا دور سے ہاتھی دانت دریافت کیے۔
- 2015 - مائیکرو سافٹ نے 'ونڈوز 10' کا آغاز کیا۔
(یو این آئی)