1836 - انگریزی زبان کا پہلا اخبار امریکہ کے ہوائی میں شائع ہوا۔
1882 - مشہور انقلابی اور مجاہد آزادی ستیندر ناتھ بوس کی پیدائش ہوئی ۔
1886 - ملک کی پہلی خاتون قانون ساز اور سماجی مصلح ایس۔ متولکشمی ریڈی کی پیدائش ہوئی۔
1909 - رائٹ برادران نے فوج کے لیے پہلا طیارہ بنایا۔
1912 - جاپان کے شہنشاہ میجی کا انتقال ہوا۔
1930 - این بی سی ریڈیو پر ڈیتھ ویلی ڈیز کی پہلی نشریات ہوئی۔
1942 - جرمن فوج نے بیلاروس کے شہر منسک میں 25,000 یہودیوں کو قتل کیا۔
1957- ایکسپورٹ رسک انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا قیام عمل میں آیا۔
1966 - برطانیہ نے پہلی بار فٹ بال ورلڈ کپ جیتا۔
1980 - وانواتو ملک نے آزادی حاصل کی۔
2002 - کناڈا نے القاعدہ سمیت سات گروپوں کو دہشت گرد تنظیم اعلان کیا۔
2007 - چینی سائنسدانوں نے زینگ زو میں تقریباً 50 لاکھ سال پرانی چٹانیں دریافت کیں۔
2012- شمالی گرڈ میں خرابی کی وجہ سے دہلی سمیت سات ریاستوں میں بجلی فیل ہوگئی جس کی وجہ سے 36 کروڑ لوگ متاثر ہوئے ۔
2014- مہاراشٹر میں لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے 150 میں سے 20 لوگ مارے گئے۔
2019- بھارت کے مشہور ماہر اقتصادیات سبیر گوکرن کا انتقال ہو ا۔
یو این آئی